۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
رہبر معظم

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکمنامے کے ذریعے کموڈور شہرام ایرانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا کمانڈر منصوب کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکمنامے کے ذریعے کموڈور شہرام ایرانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا کمانڈر منصوب کیا ہے۔

سپریم لیڈر کے اس حکمنامے کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کموڈور شہرام ایرانی؛

آپ کی فرض شناسی اور درخشاں ریکارڈ نیز فوج کے کمانڈر جنرل کی تجویز کے پیش نظر میں آپ کو ایڈمرل کا رینک عطا کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر کے عہدے پر منصوب کرتا ہوں۔
بحریہ کی جہادی و انقلابی پیشرفت، ترقی و پیشرفت کی بنیاد پر بحریہ کی طاقت و تیاری میں اضافے اور انسانی سرمائے کے ارتقاء کے لیے بحریہ، فوج، مسلح فورسز اور ملک کی گنجائشوں سے استفادے کا سنجیدہ اور مناسب اہتمام وہ چیزیں ہیں جن کی توقع ہے۔
اس عہدے پر کام کرنے کے دوران ایڈمرل حسین خانزادی کی مؤثر کوششوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای
17 ا گست 2021

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .