۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
اسماعیل قاآنی

حوزہ/ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تقرری نامہ جاری کرتے ہوئے میجر جنرل اسماعیل قاآنی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کمانڈ سونپا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تقرری نامہ جاری کرتے ہوئے  میجر جنرل اسماعیل قاآنی کو  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کمانڈ سونپا۔

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا بیان مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

شہید والا مقام معزز و محترم اور پر افتخار کمانڈر حاج قاسم سلیمانی رضوان اللہ علیہ کے بعد، سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کی کمان، کمانڈر انچیف بریگیڈ اسماعیل قاآنی کے سپرد کرتا ہوں کہ جو دفاع مقدس کی جنگوں کے دوران واضح اور قابل ستائش کمانڈر رہے ہیں، جنہوں نے اس دوران قدس فورس میں شہید کمانڈر کے ساتھ علاقے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کا مشن بھی بالکل وہی ہے جو شہید سلیمانی کی کمانڈری کے دور میں تھا۔ میں تمام فورس اور فوجیوں سے کمانڈر  قاآنی کے ساتھ تعاون کرنے اور ان کا ساتھ دینے کا خواہاں ہوں اور انکے لیے توفیق و حمایت و ہدایت الٰہی کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنه‌ای

۱۳ دی ماه ۱۳۹۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .