۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
کرم علی حیدری

حوزہ/ ہم شہید سردار جنرل حاج قاسم سلیمانی اور انکے ساتھ شہید ہونے والے مظلوم شہدا کی مظلومیت اور شہادت اور قربانی کو یاد دلاتے رہیں گے۔ اور یہ وعدہ ہے کہ ہم انکی قربانیوں کو نہ بھولے تھے، نہ بھولے ہیں اور نہ بھول پائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما و نائب صدر جامع مدارس امامیہ پاکستان اور سرپرست اعلیٰ مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہید راہِ حق و صداقت، مدافع ولایت فقیہ، محافظ و نگہبان مقاماتِ مقدسہ، ہمراز شہدائے اسلام شہید سردار جنرل حاج قاسم سلیمانی نور اللہ مرقدہ الشریف و اعلی اللہ مقامہ الشریف انکے باوفا ساتھی جنہوں ہر محاذ پہ اخلاص اور محبت اور عقیدت اور دیانت داری کے ساتھ اپنی جانوں کا نذرانہ تو پیش کیا لیکن مخلص ترین فقیر صفت انسان کی آواز پہ ولیٔ امر مسلمین مقام معظم رہبری کا سچا سپاہی سمجھتے ہوئے شہدائے کربلا کی مانند سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ڈٹ کر ہرمحاظ پہ کھڑے رہے یہاں تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا۔

خواہ وہ شہدائے اسلام سرزمینِ جمہوری اسلامی ایران میں ہوں یا مقامات مقدسات کی حفاظت پہ مامور ہوں۔اب اُس شہید سردار حاج قاسم سلیمانی نور اللہ مرقدہ الشریف انکے باوفا ساتھیوں کی برسی بالکل نزدیک آپہنچی ہے۔

لیکن ہم نے حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور مقام معظم ربری مدظلہ العالی اور شہدائے اسلام و محفاظینِ حریت و آزادی کو نہ کبھی فراموش کیا تھا اور نہ ہی کبھی فراموش کرپائیں گے۔ بلکہ میں ضرور عرض کروں گا کہ جو بھی کلام اللہ المجید قرآن کریم اور احادیث نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم اور فرامینِ آئمہ معصومین علیہم السلام پہ عمل رکھتاہے وہ ایسے عظیم الشان مجاہدوں کو فراموش نہیں کرسکتا۔بلکہ خود بھی یاد رکھیں گے اور اپنے بچوں اور حلقۂ احباب کو شہدائے اسلام بالخصوص شہید سردار جنرل حاج قاسم سلیمانی نور اللہ مرقدہ الشریف و اعلی اللہ مقامہ الشریف اور انکے ساتھ شہید ہونے والے مظلوم شہدا کی مظلومیت اور شہادت اور قربانی کو یاد دلاتے رہیں گے۔ اور یہ وعدہ ہے کہ ہم انکی قربانیوں کو نہ بھولے تھے، نہ بھولے ہیں اور نہ بھول پائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اِن ایامِ فاطمیہ سلام اللہ علیہا کی مجالس و عزاداریوں کا ثواب اِن شہداء کی ارواح کو ھدیہ کرتے ہیں۔ حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ،مقام معظم رہبری ولیٔ امر مسلمین مرجع تقلید شیعیانِ جہان حضرت آیۃ اللہ العظمی آقای سید امام خامنہ ائ مدظلہ العالی کے فرامین کی پیروی کرنے والوں سے گذارش کرتاہوں کہ چاہے کہیں بھی ہوں چاہے وہ خلوت میں ہوں یا جلوت میں ہوں مبادا اِن شہدائے انقلاب اور آزادی کی قربانیوں کو فراموش نہ کریں اور ہر وقت انہیں اپنے نیک اعمال کے ذریعے سے خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ یہ وعدہ کریں کہ ہم بھی شھید سردار حاج قاسم سلیمانی اور انکے باوفا ساتھیوں کی مانند اپنی ناقابل جانوں کا نذرانہ تو پیش کریں گے لیکن کبھی بھی رہبریت و قیادت کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ اور شہید سردار حاج قاسم سلیمانی نور اللہ مرقدہ الشریف کا ہم پہ حق بنتاہے کہ ہم اِس سال بھی اِس مظلوم شہید کی شہادت کی مناسبت سے ہفتۂ شہید منائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .