۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حجۃ الاسلام دلشاد علی مہدوی

حوزہ/ اس دلخراش شہادت پہ تمام دنیا کے اعلی سطحی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں بشمول اقوام متحدہ اس واقعہ کی جانچ کرے۔ انشاء اللہ شہید محسن فخری زادہ اعلی اللہ مقامہ کی شہادت ظہور امام کے لئے پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وادی مہران سندہ پاکستان کے معروف خطیب اہلبیت حجۃ الاسلام مولانا دلشاد علی مہدوی القمی نے جمہوری اسلامی ایران کے دارالحکومت تہران کے نزدیک اٹیمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو مسلح دہشتگردوں کی جانب سے شہید کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی مایہ ناز سائنسدان کی مظلومانہ شہادت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ افراد ناصرف نظام انقلاب اسلامی کے دشمن ہیں بلکہ اسلام کے بھی دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس دلخراش شہادت پہ تمام دنیا کے اعلی سطحی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں بشمول اقوام متحدہ اس واقعہ کی جانچ کرے۔یقینا شہید کی شہادت صرف ایران کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے انشاء اللہ شہید محسن فخری زادہ اعلی اللہ مقامہ کی شہادت ظہور امام کے لئے پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

آخر میں کہا کہ اس بہت بڑے دکھ اور ناقابلِ برداشت واقعے پہ میں اپنے وقت کے امام حضرت امام العصر و الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف،تمام مسلمانانِ جہان، رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران مدظلہ العالی،حکومت جمہوری اسلامی ایران،علماء و مراجع عظام،ملت ایران،مدافعانِ اسلام، انکے ساتھیوں، شاگردوں، متعلقین، انکے تمام عزیز و اقارب و اھلِ خانہ کی خدمت میں دکھی دل سے تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور دعا ہے خداوند متعال اس شہید کی روح پر فتوح کو شہدائے کربلا و شہدائے اسلام کے ساتھ محشور فرمائے۔
اور انہیں اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائے۔ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .