پیر 30 نومبر 2020 - 18:16
اسرائیل کی حمایت میں باتیں کرنے والے پاکستان کے  مخلص نہیں، محترمہ فرحانہ گلزیب

حوزہ/ جو ممالک اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں وہ اپنی بربادی کے منتظر رہیں عرب ممالک اسرائیل کو مزید مضبوط کر رہے ہیں اور یہ فلسطینیوں کے ساتھ غداری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ فرحانہ گلزیب نے آئی ایس او طالبات فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے منعقدہ حمایت مظلومین جہاں و آذادی القدس کنونشن میں خطاب کرتے ہوے کہا کہ اسرائیل کی حمایت میں باتیں کرنے والے پاکستان کے مخلص نہیں یہ ملک میں انتشار اور بد امنی چاہتے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ جو ممالک اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں وہ اپنی بربادی کے منتظر رہیں عرب ممالک اسرائیل کو مزید مضبوط کر رہے ہیں اور یہ فلسطینیوں کے ساتھ غداری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تاریخ میں ظالم کی حمایت کبھی شامل نہیں رہی اور ہم مرتے دم تک مظلومین کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے انہوں نے کہا قبلہ اول کی آذادی امت مسلمہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے بد قسمتی سے نام نہاد اسلامی ممالک نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور فسلطینی عوام پر انسانیت سوز مظالم پر اپنے لب سی کر ذلت کا طوق اپنے گلے میں ڈال رکھا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .