۲۳ شهریور ۱۴۰۳ |۹ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 13, 2024
مجلس وحدت المسلمین پاکستان شعبہ خواتین

حوزہ/ یہ دنیا مکافات عمل کا نام ہے یہاں جو بوگے وہ ہی کاٹو گے نیکی کا بدلہ نیکی اور برای کا بدلہ برای کی صورت میں ہی ملے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی جانب سے شادمان کالونی وحدت ہاؤس لاہور میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور بھر سے یونٹس اراکین اور مختلف شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

 ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں محترمہ حنا تقوی نے ابتدائی کلمات ادا کیے پروگرام سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سینیئر رہنما اور رکن شوری عالی علامہ سید مبارک علی موسوی نے کیا مکافات عمل کے عنوان سے اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا یہ دنیا مکافات عمل کا نام ہے یہاں جو بوگے وہ ہی کاٹو گے نیکی کا بدلہ نیکی اور برای کا بدلہ برای کی صورت میں ہی ملے گا۔

 انہوں نے کہا اگر ہم طول عمر اور کشادہ رزق چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں کار خیر انجام دینے کی کوشش کرنی چاہیے صلہ رحمی ، عفو در گزر ، عمدہ اخلاق سے آراستہ ہونا چاہیے اور اسی طرح رشتہ داروں کے ساتھ بد سلوکی اور قطع رحمی سے اجتناب بھی لازم ہے پروگرام کے اختتام پر ضلعی عہدیداران محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمی نقوی نے مہمان خصوصی علامہ سید مبارک علی موسوی اور شریک خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .