۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین محمد شبیر صابری

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد شبیر صابری نے کہا کہ ہمیں امید ہے جمہوریہ اسلامیہ ایران کے غیور مسؤلین، ولی امر مسلمین، حکیم امت کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے شہید کے مشن کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ استکبار جہانی کے عاملان اور آمران سے جلد درد ناک انتقام لیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحده علماء فورم جی بی کے صدر حجة الاسلام والمسلمین محمد شبیر صابری نے شہید محسن فخری زادہ کی المناک شہادت پر کہا ہے کہ عالم استعمار اور صیہونیزم کے پروردہ دہشت گردوں نے ایران کی وزارت دفاع کے سرکرده، عظیم مایہ ناز سائنسداں شہید کرکے ایک بار پھر عالم استکبار کو خوشحال اور عالم اسلام کو سوگوار بنایا۔

انہوں نے کہا کہ شہید محسن فخری زادہ کی شہادت سے صرف جمہوریہ اسلامیہ ایران کا نقصان نہیں بلکہ تمام انسانیت اور مسلمانوں کا نقصان ہوا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین محمد شبیر صابری نے مزید کہا ہے کہ اس دل خراش واقعے پہ ہم اپنے وقت کے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، ولی امر مسلمین جہان حضرت آیة العظمی السید علی خامنہ ای، نماینده ولی فقیہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی، مراجع عظام، ایران کی شہید پرور قوم، شہید کے عزیز و اقارب اورشیعیان جہان کو تسلیت عرض کرتے ہیں۔

آخر میں کہا کہ ہمیں امید ہے جمہوریہ اسلامیہ ایران کے غیور مسؤلین، ولی امر مسلمین، حکیم امت کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے شہید کے مشن کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ استکبار جہانی کے عاملان اور آمران سے جلد درد ناک انتقام لیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .