۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مجلس ترحیم و قرآن خوانی

حوزہ/ مجلس ترحیم و قرآن خوانی مکتب تشیع کی خدمت کرنے والے مرحوم علماۓ کرام و موئسس مدارس دینہ پاکستان محقق مفسر محسن ملت ابوذر زمان علامہ سید صفدر حسین نجفی رہ کے سالانہ برسی کی مناسبت سے قم المقدسہ میں انعقاد کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانوادہ نقوی کی جانب سے ٣ دسمبر موئسس مدارس دینہ پاکستان محقق مفسر محسن ملت ابوذر زمان علامہ سید صفدر حسین نجفی رہ سالانہ برسی کی مناسبت سے قم المقدس میں مجلس ترحیم و قرآن خوانی مکتب تشیع کی خدمت کرنے والے علماء خصوصا محسن ملت ابوذر زمان علامہ سید صفدر حسین نجفی رہ، مرحوم علامہ قاضی نیاز نقوی طاب ثراہ، مرحوم علامہ ملازم حسین باہنر، مرحوم اعجاز حیدر مظاہری اور خادم مکتب تشیع مرحوم نوازش علی ساعتی رہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے ساتھ ہی تمام علماء و طلاب سے شرکت کی استدعا کی گئ ہے۔

مجلس کو خطاب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ضیغم رضوی دام عزہ کرینگے جو 3 دسمبر بروز جمعرات بعد از مغربین مدرسہ علمیہ الامام المنتظر عج قم میں برگزار ہوگی۔

یاد رہے کہ محسن ملت وہ عظیم ہستی جنہوں نے سب سے پہلے امام راحل کو جلا وطنی کے دوران پاکستان آنے کی دعوت دی اپنا ذاتی گھر بیچ کر امام راحل کی خدمت میں پیش کیا۔ انقلاب اسلامی کی حمایت میں سب سے پہلے پاکستان میں اقدامات کیے جن میں عظیم الشان پروگرام اسلام آباد میں منعقد کیا ساتھ میں امام راحل کے رسالہ عملیہ کا ترجمہ کرکے لوگوں کو امام کی تقلید کی طرف متوجہ کیا محسن ملت نے ۵٠ سے زائد کتب اور دنیا بھر میں مدارس علمیہ کی بنیاد رکھی۔

اطلاعات کے مطابق، اس پروگرام میں انکے شاگردوں میں خصوصا ابن عم حضرت حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رہ انکے راہ پہ چلنے والے ہر کام میں معاون و مدد گار و خادم مکتب تشیع پاکستان الحاج نوازش علی ساعتی رہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قم المقدس میں ان کے تائیس کیے ہوئے حوزہ علمیہ امام المنتظر عج میں اس پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور خانوادہ نقوی نے قم المقدس میں موجود حضرات سے شرکت کی التماس کی گئ ہے ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .