علمائے پاکستان
-
حالات زندگی؛ محسن ملت مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ
حوزہ/ آیت اللہ محسن نجفی نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے شروع کی اور وہاں سے جامعۃ المنتظر لاہور چلے گئے۔ سنہ 1966ء میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے نجف اشرف چلے گئے جہاں آیت الله خوئی اور شہید باقر الصدر کی شاگردی اختیار کی۔
-
محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی ؒ کا قم میں طلاب سے آخری خطاب
حوزہ/ مفسر قرآن ممتاز عالم دین علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم کی ۳۳ویں برسی کی مناسبت سے آپ کا اہم خطاب قم المقدسہ میں جو انقلاب اسلامی ایران کی دسویں سالگرہ کے موقع پر طلاب کے درمیان خطاب کیا تھا۔قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔
-
پاکستان کے بزرگ علمائے کرام کا اہم بیان:
قرآن مجید کے بارے میں مسلمہ موقف کسی قسم کی تحریف و تنقیص ناممکن ہے
حوزہ/ مکتب تشیع کے نزدیک قرآن کے بارے میں ایک غیر متزلزل مسلمہ اور محکم موقف ہے کہ قرآن مجید حضرت خاتم المرسلین صلّی الله علیہ و آلہ و سلّم کی رسالت پر ایک ابدی معجزہ ہے اور معجزہ میں کسی قسم کی تحریف و تنقیص ناممکن ہے۔
-
شہید علامہ حسن ترابی پر آشوب دور میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر نظر آتے تھے، ایم ڈبلیوایم
حوزہ/ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عباس شاکری نے کہا کہ شہید علامہ حسن ترابی پر آشوب دور میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر نظر آتے تھے ۔تمام چھوٹے اور بڑے شہداء قابل قدر ہے ۔ یہ ہماری غلطی ہے کہ ہم کسی کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ قرآن نے شہید کو مردہ کہنے پر پابندی لگائی ہے ۔شہید کو کبھی مردہ گمان نہیں کرنا چائیے۔ جو دین کا کام کرتے ہوئے مرے وہ خدا کی نظر میں زندہ ہے اور جو زندہ رہ کر بے مقصد زندگی گزارے اللہ کے نزدیک وہ مردہ ہے ۔
-
اسلام آباد میں علمائے پاکستان و مشائخ عظام کی کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم ترین نشست
حوزہ/ اعلامیہ میں کہا گیا کہ عوام الناس کی جان اور صحت کی حفاظت مقاصد دین و شریعت میں سے ایک مقصد ہے۔ کورونا ایک وبائی مرض ہے، جس کی روک تھام اور علاج معالجہ کا اہتمام کرنا صرف شریعت کا تقاضا ہی نہیں بلکہ حکم ہے۔ ماہرین کورونا کی مستقل روک تھام کیلئے ویکسین لگوانے پر زور دے رہے ہیں۔
-
شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی رہ کی 22 ویں برسی پر مختصر حالات زندگی
حوزہ/ شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی رہ کا شمار پاکستان کے ان ممتاز ترین علماء دین میں ہوتا ہے جو ملت جعفریہ پاکستان کی تاریخ میں ترویج و تحفظ علوم دین کے لیے رہنما کی حثیت سے آج بھی یاد کیے جاتے ہیں اور جن کی زندگی کو علم و عمل کے میدان میں آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ کے طور پر متعارف کروانے کی ضرورت ہے
-
حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ حافظ سید محمد سبطین نقوی مرحوم کی ٢٧ویں برسی پر خصوصی تحریر
حوزہ/ رئیس العلماء علامہ حافظ سید محمد سبطینؒ نقوی پاکستان کے مخلص متدین اور جلیل القدر عالم دین تھے۔16 اپریل 1994ء کو اتفاق ہسپتال میں گردے کی تکلیف کی وجہ سے اس دار فانی سے اپنے خالق حقیقی کی بارگاہ میں تشریف لے گئے۔
-
آہ۔۔۔ شیخ نوروز علی نجفی
حوزہ/ پاکستان کے اکثر و بیشتر مدارس سمیت دینی مراکز میں مرحوم کے شاگرد علوم محمد و آل محمد کی تشہیر و تبلیغ میں مصروف ہیں۔ آپ کے سینکڑوں شاگرد اس وقت حوزات علمیہ نجف، قم و مشہد میں مشغول تحصیل ہیں۔ مرحوم شیخ نوروز علی نجفی، آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم، آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی، آیت اللہ العظمی سید محمد باقر الصدر، آیت اللہ مدرس افغانی کے بہترین شاگردوں میں سے تھے۔
-
حجہ الاسلام شیخ نوروز علی نجفیؒ کی وفات سے مدارس دینیہ ایک ماہر ادبیات استاد سے محروم ہوگئے، علامہ انیس الحسنین خان
حوزہ/ مرحوم کی گرانقدر تدریسی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا اور ان کے شاگردان ان کی یادوں کو زندہ رکھنے کا وسیلہ ہیں۔
-
چنیوٹ میں علامہ قاضی غلام مرتضیٰؒ کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی؛
علامہ قاضی غلام مرتضیٰؒ علم و عمل کے حسین امتزاج کی حامل تھے،جنہیں ہم بھلانا بھی چاہیں تو بھلا نہیں سکتے، علامہ افضل حیدری
حوزہ/ محسن ملت مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کے شاگرد خاص اور جامعہ اہلبیت اسلام آباد سے حوزہ علميہ كى طرف سفر شروع کرنے والی اہم قومی و ملی شخصیت، پیکر اخلاص و عمل پرنسپل کلیۃ اہلبیت چنیوٹ علامہ قاضی غلام مرتضیٰ رحمۃ اللہ علیہ کی پہلی برسی گذشتہ روز کلیۃ اہلبیت چنیوٹ میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
-
علامہ محمد یار شاہ نقوی نجفیؒ پاکستان میں وہی مقام رکھتے ہیں جو شیخ طوسیؒ کا عراق میں اور آغا حائری کا ایران میں تھا، حجۃ الاسلام ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے استاذ العلماء آیت اللہ علامہ سید یار شاہ نقوی نجفی صاحب قبلہ کی 30ویں برسی 8 دسمبر کے موقع پر درس خارج اور سطوح کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اپنے دادا استاد کی دینی خدمات کا تفصیل سے تذکرہ کیا۔
-
استاذ العلماء حضرت آیت اللہ سید محمد یار نقویؒ النجفی کی برسی کے موقع پہ خصوصی تحریر
حوزہ/ استاذ العلماء آیت اللہ سید محمد یار نجفی رہ برصغیر کے ایک عظیم عالم دین اور فقیہ، آج آپ کی برسی کے موقع پر آپکی حیات طیبہ پر خصوصی تحریر از قلم مولانا سید حسن رضا نقوی، نزیل حوزہ علمیہ قم قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔
-
محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی اعلی اللہ مقامہ کی 31ویں برسی پر خصوصی تحریر
حوزہ/ سرکار محسن ملت رح نے جہاں مدارس علمیہ کی دنیا بھر میں تاسیس کی اور قوم و ملت کی تشنگی کو محسوس کرتے ہوۓ کافی کتابوں کو ترجمہ فرمایا اور لکھی وہاں اپنی قوم کو باقی امور میں بھی تنھا نہیں چھوڑا کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں رہے۔
-
قم المقدسہ، پاکستان میں مکتب تشیع کی خدمت کرنے والے مرحوم علمائے کرام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لۓ مجلس ترحیم و قرآن خوانی کا انعقاد
حوزہ/ مجلس ترحیم و قرآن خوانی مکتب تشیع کی خدمت کرنے والے مرحوم علماۓ کرام و موئسس مدارس دینہ پاکستان محقق مفسر محسن ملت ابوذر زمان علامہ سید صفدر حسین نجفی رہ کے سالانہ برسی کی مناسبت سے قم المقدسہ میں انعقاد کیا گیا ہے۔
-
مرحوم علامہ ملازم حسین باھنر کی رحلت پر علمائے پاکستان کا اظہار تعزیت
حوزہ/ پاکستان کے شیعہ عالم دین، اخلاق حسنہ کے پیکر عظیم سیاسی و سماجی شخصیت کے مالک حجۃالاسلام والمسلمین علامہ الحاج ملازم حسین باہنر ملتان کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔