۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/ شیعہ علما کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شہید محسن فخری زادہ کی شہادت کی کڑیاں صہیونی دہشتگردوں کی جانب جارہی ہیں جن کا مقصد ایران کو کمزور کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ایرانی ممتاز ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے مظلومانہ قتل پر افسوس اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہوۓ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شہید محسن فخری زادہ نے اپنے ملک و قو م کیلئے جو خدمات سرا نجام دیں ہیں وہ قابل تعریف ہیں اور انہوں نے ملک کو سائنسی میدان میں مستحکم اور نا قابل تسخیر بنانے کیلئے اپنی قیمتی جان تک قربان کر دی۔

انہوں نے کہا کہ شہید محسن فخری زادہ کی شہادت کی کڑیاں صہیونی دہشتگردوں کی جانب جارہی ہیں جن کا مقصد ایران کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کا ارتکاب چاہے وہ کسی شخص یا حکومت کی جانب سے کیا جائے، ایک بین الاقوامی جرم اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، سلامتی کونسل سمیت دیگر عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہئے۔

آخر میں کہا کہ اس وقت عالمی سامراج نہیں چاہتا کہ کوئی مسلم ریاست ایٹمی طاقت بن سکے۔امہ اور امن پسند دنیا کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .