۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
الفتح اتحاد

حوزہ/ عراق کے الفتح پارلیمانی اتحاد کے ایک رکن نے کہا کہ اس ملک میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیاں بیرونی ممالک اندرونی کرائے کی ایجنسییوں کے ساتھ مل کر انجام دے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق میں الفتح اتحاد کے سینئر رکن علی الفتلاوی نے کہا کہ اس ملک میں ہونے والی حالیہ قتل و غارت گری اور آتش زنی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی غیر ملکی جماعتوں اور اندرونی کرائے کے قاتلوں نے کی تھی۔

الفتلاوی نے المعلومہ نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ جب بھی عراق کو کوئی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو ملک کی سلامتی اور استحکام میں خلل ڈالنے کے مقصد سے یہ کارروائیاں شروع کی جاتی ہیں اور جب کوئی سیاسی یا سماجی کامیابی ہوتی ہے تو اس کامیابی کو بے اثر کرنے یا روکنے کے لیے جان بوجھ پر کچھ رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔

الفتلاوی نے مزید کہا کہ اس قسم کے اقدامات کا مقصد ملک کی سلامتی کو درہم برہم کرنا ہے،تاہم محمد السودانی کی حکومت کی حمایت کرنے والے سیاسی گروہوں کا اتحاد اور سالمیت ان تمام کوششوں کو ناکام بنا دے گی نیز اگر آنے والے دنوں میں اس طرح کی کارروائیاں بڑھیں گی تو بلاشبہ مجرموں کو ڈھونڈ نکالا جائے گا اور سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مذکورہ عراقی سیاسی شخصیت حال ہی میں اسٹیفن ٹرول نامی امریکی شہری کے قتل کا بھی ذکر کیا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .