۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
امام جمعه تالش

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مجتبی نورزاد نے کہا:ہمیں اپنے ہر کام کے لیے ایک منصوبہ اور شیڈول بنانا چاہیے اور منصوبہ بندی کے ساتھ عمل کرنا چاہیے اور مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر تالش کے امام جمعه حجۃ الاسلام والمسلمین مجتبی نورزاد نے آج اس شہر میں واقع مدرسه علمیه امام جعفر صادق(ع) کے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جیسا کہ سورہ جمعہ کی آٹھویں آیت میں ارشاد پروردگار ہو رہا ہے کہ «قُلْ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِی تَفِرُّونَ مِنْهُ فَإِنَّهُ مُلَاقِیکُمْ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَیٰ عَالِمِ الْغَیْبِ وَالشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تعملُون»؛ ہم خدا سے روز قیامت ملاقات کریں گے، موت سے کوئی نہیں بچ سکتا، کیوں کہ ہم ایسے راستے پر گامزن ہیں جہاں ہر چیز کو مت آنی ہے، اس سے کوئی بھی شخص گریز نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا:ہم سب مختلف عوالم سے گزر رہے ہیں، سب سے آخری عالم روز قیامت ہے، لہذا ہمیں قیامت کے دن خالی ہاتھ نہیں جانا چاہئے بلکہ اپنے اعمال کے ذریعہ خود کو ایسا بنائیں کہ روز قیامت نامہ اعمال میں نیک عمل ہوں۔

امام جمعہ تالش نے مزید کہا: ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم بہت سی چیزیں جانتے ہیں لیکن ان پر عمل نہیں کرتے، مثلاً ہم جانتے ہیں کہ غیبت حرام ہے لیکن ہم اس کے با وجود غیبت کرتے ہیں۔ لہذا ہمیں اپنے ہر کام کے لیے ایک منصوبہ اور شیڈول بنانا چاہیے اور منصوبہ بندی کے ساتھ عمل کرنا چاہیے اور مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .