۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام اکبری

حوزہ/ حجۃ الاسلام اکبری نے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی کا ایک اہم ترین مطالبہ، جوانوں اور نوجوانوں کی تربیت کے لئے منصوبہ بندی کرنا ہے اور آج سوشل میڈیا کی بے تحاشا سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس امر کی ماضی کی نسبت زیادہ ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر ارومیہ میں حجۃ الاسلام مرتضیٰ اکبری نے مدرسہ علمیہ الزہراء سلام اللہ علیہا خوی میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلقتِ انسانی کے آغاز سے ہی خداوند متعال نے بنی نوعِ انسان کی ہدایت کے لئے انبیاء علیہم السلام کو مبعوث فرمایا اور پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اس عظیم فریضے کو آئمۂ معصومین علیہم السلام کے سپرد کیا گیا اور غیبتِ کبری کے دور میں دینِ اسلام کی تبلیغ اور لوگوں کی ہدایت علماء و مشائخ کے ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب 1357 شمسی میں کامیاب ہوا اور قائدینِ انقلاب کی امنگوں کی بنیاد پر کامیاب ہونے کے بعد، اسے اسلامی تہذیب تک پہنچنے کئی مراحل سے گزرنا ہوگا، ان میں ایک ظہور کے لئے مقدمہ سازی ہے، لہٰذا اس راہ میں طلباء کے اہم فرائض ہیں۔

مدرسہ علمیہ آیت اللہ نمازی خوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کی تین چیزوں کے ذریعے شناخت ممکن ہے: فہمِ دین، دین کا نفاذ اور دین کی تبلیغ اور آج دین اور انقلابِ اسلامی کی تبلیغ اور دفاع میں ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں ہیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حوزہ ہائے علمیہ اور علمائے کرام نوجوانوں کی تربیت کے لئے منصوبہ بندی کریں، کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی کا ایک اہم ترین مطالبہ، جوانوں اور نوجوانوں کی تربیت کے لئے منصوبہ بندی کرنا ہے اور آج سوشل میڈیا کی بے تحاشا سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس امر کی ماضی کی نسبت زیادہ ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .