۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / دیدار نماینده ویژه ایران در امور افغانستان با آیت الله فقیهی

حوزہ / آیت اللہ فقیہی نے کہا: امریکی اور یورپی شورشیں ایجاد کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کو ناامن بنانا چاہتے ہیں اور وہ اپنے اہداف کے حصول تک یہ کام کرتے رہیں گے۔ وہ دنیا کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ایران ایک ناامن ملک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نامور عالم دین اور دینی علوم کے استاد آیت اللہ محسن فقیہی نے ایران میں حالیہ واقعات اور شیراز میں حرم شاہ چراغ (ع) میں دہشت گردی کے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ بہت تلخ اور المناک سانحہ تھا کہ جس میں بہت سارے افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ علمیہ قم میں اساتذہ کی انجمن (جامعہ مدرسین) کے رکن نے کہا: اس دلخراش واقعے میں شہید ہونے والے افراد بھی گناہ تھے اور وہ حرم حضرت شاہ چراغ (ع) میں نماز پڑھنے اور زیارت کرنے میں مصروف تھے۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: امریکہ خود اعتراف کر چکا ہے کہ انہوں نے مشرق وسطی میں اپنے اہداف حاصل کرنے کے لئے گروہِ داعش کو تشکیل دیا اور اس گروہ کا کام ہی قتل و غارت کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امریکہ اور یورپی ممالک چاہتے ہیں کہ ایران میں امن و امان کی حالت خراب ہو۔ اسلامی جمہوریہ ایران کا سب سے بڑا امتیاز یہ ہے کہ اس میں امن وامان موجود ہے۔

انہوں نے کہا: استعماری قوتوں کی کوشش ہے کہ ایران کو ناامن ظاہر کریں اور لوگوں کو اسلامی نظام کے مقابلے میں لا کھڑا کریں۔

آیت اللہ فقیہی نے کہا: جو لوگ ملک میں شورش ایجاد کر کے امن و امان میں خلل ایجاد کرنا چاہتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ شیطان اور مغربی ممالک کے راستے پر چل رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .