۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
وسیم معصومی

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے صدر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں عجب سیاسی صورتحال ہے، عالمی استعمار کی سازشوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں عجب سیاسی صورتحال ہے، عالمی استعمار کی سازشوں کا مرکز بنا ہوا ہے، دشمن پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر نگاہیں جمائے ہوئے بیٹھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جیل موڑ یونٹ کے دورہ کے موقع پر اراکین سے ملاقات کے دوران کیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس موقع پر ضلعی رہنما انجینئر سخاوت علی سیال اور یونٹ مسئولین موجود تھے۔

علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا: پاکستانی قوم کسی بھی صورت میں امریکی غلامی کو برداشت نہیں کرے گی، ہمیں فخر ہے کہ امریکہ کے خلاف سب سے پہلے ہمارے مکتب نے آواز بلند کی۔

انہوں نے کہا: ہم اس ملک میں کسی بھی قسم کی غیرملکی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں، ہم اپنے ملک کو خودمختار اور آزاد دیکھنا چاہتے ہیں۔ بدقسمتی سے ماضی میں اس ملک کے فیصلے واشنگٹن میں ہوتے رہے، حکمران ہمارے ہوتے ہیں لیکن ایجنڈا امریکہ کا یہاں چلتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .