۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
امریکہ

حوزہ/ چین اور روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر رسمی ایران مخالف اجلاس منعقد کرنے پر امریکہ اور البانیہ کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے مغربی ممالک کے ذریعہ ایران میں تشدد بھڑکانے کے لیے فسادیوں کو آکسیجن فراہم کرنے کے حوالے سے کہا: اس اجلاس کا مقصد سلامتی کونسل کے ارکان کو امن و استحکام سے متعلق امور پر غیر رسمی رپورٹس پیش کرنا ہے جبکہ ایران میں حالیہ واقعات ملک کا اندرونی مسئلہ ہیں اور انہیں اس اجلاس میں پیش کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

اس ملاقات میں روس کے نمائندے نے ایران میں کرد لڑکی مہسا امینی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایشلے بابٹ کی موت پر مغرب کے دوہرے رویے کا ذکر کیا اور کہا: جنوری 2021 میں، بیبٹ کو امریکی کانگریس پر حملے میں پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، دوسری جانب مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایران میں فسادات بھڑکانے میں امریکہ اور مغربی ممالک کا بڑا کردار ہے اور مغربی میڈیا نے آگ پر تیل کا کام کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں ایران کے دشمنوں نے ملک میں بدامنی پھیلا کر ملک میں مداخلت کی اور دہشت گردی کے واقعات انجام دئے جس کا ایران نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو ہونے والی اس میٹنگ میں سفیروں کی سطح پر صرف امریکہ اور البانیہ نے شرکت کی جو اس میٹنگ کے انعقاد کے ذمہ دار تھے۔ ہندوستان کے رکن نے اجلاس سے خطاب تک نہیں کیا جو ایران کے بارے میں ہندوستان کے مثبت نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .