۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جنگ

حوزہ/ ایک امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں دو لاکھ سے زائد روسی اور یوکرائنی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی اہلکار نے آج جمعرات کی صبح کہا کہ جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں ایک لاکھ سے زیادہ روسی فوجی اور اتنے ہی یوکرینی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں نہ تو امریکی افسر کا نام اور نہ ہی ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد بتائی گئی۔

اسی طرح امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ جاری سال کی سردی یوکرائنی فرنٹ اچھی حالت میں وقت گزارے گی۔ ساتھ ہی امریکی عہدیدار نے روس اور یوکرین دونوں سے کہا ہے کہ وہ اس وقت کو بات چیت کے لیے بہتر ین موقع سمجھیں۔

اس امریکی اہلکار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین کی حکومت میں امریکی اثر و رسوخ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ واشنگٹن آہستہ آہستہ یوکرین کی جنگ کا رخ موڑ رہا ہے اور ان حالات میں واشنگٹن سے اس بارے میں بات چیت مشکل ہو جائے گا ۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے فون پر گفتگو میں کہا کہ یوکرائنی فوج کو مضبوط بنانے کی پالیسی جاری رکھنے سے کیف حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہی ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .