۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
روسی سیکیورٹی اہلکار

حوزہ, روسی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ افغانستان میں نئے جنگجوؤں کی تلاش میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف نے ماسکو میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے دوران داعش کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد گروہ افغانستان میں نئے جنگجو بھرتی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کے تقریباً 3500 جنگجو موجود ہیں۔

پیٹروشیف نے خبردار کیا کہ افغانستان سے دہشت گرہوں کے مشترک المنافع ریاستوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان "ذبیح اللہ مجاہد" نے افغانستان سے وسطی ایشیا تک دہشت گردی کے خطرے کے پھیلاؤ کے بارے میں روس کی تشویش کا جواب دیتے ہوئے کہا: داعش دہشت گرد گروہ کو افغانستان میں بے مثال طریقے سے کچل دیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .