حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر کے افغانستان سے متعلق بیان پر طالبان نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی تعاون کی ضرورت نہیں، طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان آزاد ہوگیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکہ کی افغانستان میں کوئی جگہ نہیں اور ہمیں ان کے تعاون کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے امریکہ کے ہاتھوں افغانستان پر 20 سالہ قبضے کے دوران ہونے والی تباہی کا حوالہ دیا۔
طالبان ترجمان کے علاوہ افغان میڈیا نے بھی جو بائیڈن کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے افغانستان کے بارے میں جو باتیں کہی ہیں انہیں قبول نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر منطقی ہیں۔ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ بائیڈن نے افغانستان کے خلاف احمقانہ بیان دیا ہو۔
ادھر ایک امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ تعاون کیا جا سکتا ہے اگر وہ انسانی حقوق کا احترام کریں اور خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیں۔