۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مساعد وزير الخارجية الإيراني علي باقري كني

حوزہ, نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ افغانستان پر امریکی حملے کے بعد منشیات کی پیداوار میں 50 گنا اضافہ ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ افغانستان پر امریکی حملے کے بعد منشیات کی پیداوار میں 50 گنا اضافہ ہوا ہے۔یہ بات علی باقری کنی نے ہفتہ کے روز "اکیسویں صدی اور امریکی تسلط کے بغیر دنیا" عالمی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی حملے کے بعد منشیات کی پیداوار میں 50 گنا اضافہ ہوا ہے۔

باقری کنی نے کہا کہ امریکیوں کے حالیہ دور میں نتیجہ خیز فیصلے اور اقدامات نہیں تھے جیسا کہ افغانستان اور عراق میں ان کی موجودگی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا اپنی فوجی طاقت کا استعمال اس وقت دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے استعمال سے زیادہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .