۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اسرائیل

حوزہ/ اسرائیل کے عبری روزنامے یسرائیل ھیوم نے فرسٹ کمیٹی کی قرارداد میں 125 ممالک کا اسرائیل کی مخالفت میں ووٹ دینے کو اسرائیل کی سفارتی ناکامی قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی آف جنرل اسمبلی نے اسرائیل کے نیوکلئر ویپن سسٹم پر ہونے والی ووٹنگ میں اسرائیل کے خلاف آنے والی آراء کی اکثریت کی بنیاد پر قرار داد محفوظ کرتے ہوئے اسرائیل سے جوہری ہتھیار تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مذکورہ کمیٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے قابض صیہونی ریاست سے نیوکلئر ہتھیاروں کو تلف کرنے اور تمام جوہری سرگرمیوں کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی زیر نگرانی انجام دینےکا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف اسرائیل کے عبری روزنامے یسرائیل ھیوم نے فرسٹ کمیٹی کی قرارداد میں 125 ممالک کا اسرائیل کی مخالفت میں ووٹ دینے کو اسرائیل کی سفارتی ناکامی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے ایٹمی توانائی کے حصول کے حوالے سے دوہری پالیسی اپناتے ہوئے شمالی کوریا اور ایران کی پر امن جوہری سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ غاصب صیہونی رجیم کو بین الاقوام ایٹمی عدم پھیلاو کے معاہدے (NPT) پر دستخط نہ کرنے کے باوجود کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

لیکن اب دنیا کے آزاد ممالک امریکہ اور یورپ کی اسرائیل نوازی پر مبنی جانبدارانہ پالیسی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے نظر آرہے ہیں جس کی واضح مثال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کمیٹی کا حالیہ فیصلہ ہے جو در حقیقت مظلوم فلسطینی عوام اور خطے کے مزاحمتی بلاک کی سفارتی اور اخلاقی جیت کا کھلا ثبوت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .