۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اسرائیل

حوزہ/ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے اسرائیل میں پچھلے چار سال سے جاری سیاسی کشمکش کو غاصب صہیونی ریاست کے داخلی عدم استحکام کی علامت قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار " Kan news" کے مطابق اسرائیل میں منگل کو پارلیمانی انتخابات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوا ہے جو کہ چار سال سے بھی کم عرصے میں ہونے والا پانچواں الیکشن ہے۔

ادھر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے اسرائیل میں پچھلے چار سال سے جاری سیاسی کشمکش کو غاصب صہیونی ریاست کے داخلی عدم استحکام کی علامت قرار دیا ہے۔

لطف کی بات یہ ہے کہ صہیونی رجیم کے عبری روزنامے "ھاآرتص" نے موجودہ انتخابات پر جائزہ رپورٹ شائع کرتے ہوئے صورت حال کو غیر یقینی قرار دیا ہے جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے جاری سیاسی بحران کے باعث غاصب رجیم کا ریاستی ڈھانچہ شدید اضطراب اور شکست و ریخت سے دوچار ہے۔

واضح رہے کہ طاقت کے گھمنڈ میں آ کر "نیل سے فرات تک" اپنی سرحد بتانے والا اسرائیل آج فلسطینی انتفاضہ کے شہادت پسندانہ اقدامات اور مقاومتی تحریکوں کی عسکری مزاحمت کے سامنے پسپا ہو کر اپنی حدوں کے اندر سمٹنے لگا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .