اتوار 6 نومبر 2022 - 17:07
لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی جنگی مشقیں  شروع

حوزہ/ خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے لبنان کی سرحد کے قریب جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کو الجزیرہ ٹی وی کو حاصل ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے یہ جنگی مشق لبنان کے ساتھ غیر قانونی طور پر مقبوضہ سرحدی علاقوں میں شروع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فی الحال اس مشق کے ہدف اور مدت کے بارے میں تفصیلی معلومات دستیاب نہیں ہیں، اسرائیلی فوج نے 20 روز قبل لبنان کی سرحد سے متصل غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی مشقیں بھی کیں جو ایک ہفتے تک جاری رہیں۔

صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ جنگی مشقوں کے دوران لبنان کے سرحدی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی جائیں گی، ماہرین کا خیال ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے یکے بعد دیگرے فوجی مشقوں کے انعقاد سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت کس قدر خوفزدہ اور ڈری ہوئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .