۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
انصار اللہ یمن

حوزہ,آج ایرانی عوام کی پرجوش ریلی اس بات کا پیغام ہے کہ ایران کی سلامتی پر حملہ کرنے کے مشتبہ اقدامات امریکہ و اسرائیل اور ان کی کرائے کی حکومتوں کی ناکام کوشش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یمن کی تحریک انصاراللہ نے آج عالمی استکبار کے خلاف جنگ کے عالمی دن کے موقع پر ایرانی عوام کے عظیم اور وسیع مظاہروں کو اسلامی نظام کے دفاع کے لیے ان کی اعلیٰ تیاری کا مظاہرہ قرار دیا۔

یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے تاکید کی: استکبار سے مقابلے کے عالمی دن پر ایرانی عوام کا مظاہرہ انقلاب اسلامی کے ساتھ ان کی مکمل وفاداری کا واضح پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے آج کے مظاہروں نے اسلامی انقلاب سے وجود میں آنے والے جمہوری نظام کے دفاع کے لیے بھرپور تیاری کا مظاہرہ کیا۔

یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے مزید کہا: ایرانی عوام کی پرجوش ریلی اس بات کا پیغام ہے کہ ایران کی سلامتی پر حملہ کرنے کے مشتبہ اقدامات امریکہ و اسرائیل اور ان کی کرائے کی حکومتوں کی ناکام کوشش ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .