۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ناصر کنعانی، سخنگوی وزارت امور خارجه

حوزہ/ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریہ فارمولا میٹنگ کی ناکامی کے بعد امریکہ پہلے سے زیادہ تنہا ہوگیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریہ فارمولا میٹنگ کی ناکامی کے بعد امریکہ پہلے سے زیادہ تنہا ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کو دنیا میں تنہا کرنے کی امریکہ کی کوششیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔

کنعانی نے کہا کہ وہ لوگ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدنام زمانہ دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے کے لیے مشہور ہیں وہ ایران کو الگ تھلگ کرنے کے غلط ایجنڈے کے ساتھ نیویارک میں ایران مخالف آریا فارمولا اجلاس میں جمع ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اجلاس کے منتظمین نے وینزویلا سمیت ایرانی پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے 19 ممالک کے نمائندوں کو میڈیا ڈکٹیٹرشپ کے ذریعے تقریریں کرنے کی اجازت نہیں دی۔اس کے بجائے، امریکہ نے ایرانی نژاد دو بدنام خواتین کو ایک پلیٹ فارم دیا جنہوں نے ایران مخالف پابندیوں کی حمایت کی۔

ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ نیویارک میں بائیڈن انتظامیہ ناکام ہو گئی ہے کیونکہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں 19 ممالک کے نمائندوں نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے دفاع کے لیے ایک اجلاس میں شرکت کی، اب دنیا کو بتایا جائے کہ دنیا میں کون تنہا ہوگیا ہے؟؟؟ ایران یا امریکہ؟!

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .