حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی یوتھ آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نقطہ نظر سے انسانی حقوق پر نویں اجلاس کا انعقاد ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے ایوان غالب میں کیا گیا۔ کنونشن میں بڑی تعداد میں علمائے کرام، طلباء اور مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ایم اے تاریخ کی طالبہ محترمہ خدیجہ حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی انسانی حقوق کی حقیقت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ہفتہ مختص کرنے کی تجویز دی ہے جو مغرب کی طرف سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں، ہمیں اس مسئلے پر کام کرنا چاہیے اور مغربی ممالک کو قائل کرنا چاہیے کہ بین الاقوامی سطح پر اپنے مظالم کو روکیں۔ انہوں نے ذات، مذہب، جنس یا نسل سے قطع نظر عالمی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کے سپریم لیڈر کے عزم کی تعریف کی۔
پروفیسر لطیف حسین شاہ کاظمی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے ڈین نے کہا کہ امریکہ نے عام انسانوں کو نقصان پہنچایا ہے اور فرقہ وارانہ تنازعات کو ہوا دی ہے۔ ہمارے قائدین، مفکرین، اساتذہ اور طلبہ کا فرض ہے کہ وہ بہت سے بکھرے ہوئے لوگوں اور گروہوں کو متحد کرنے کے لیے کام کریں جو مختلف وجوہات کی بنا پر منقسم ہیں۔ انہوں نے اتحاد کو فروغ دینے اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے قرآن مجید کی تعلیمات کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسانی حقوق کا احترام ہمارے گھروں سے شروع ہوتا ہے اور اوپر تک پھیلتا ہے۔ نفرت کے نام پر کی جانے والی نفرت کی کوئی بھی مکتب حمایت حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے ہندوستانی ثقافت میں واسودیو کٹمبکم کے نظریے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہ ایک کائناتی تنظیم ہے۔ مزید برآں یہ ایک ایسا گروپ ہے جو لوگوں کے لیے اور ان کے ذریعے کام کرتا ہے۔ یہ بلاشبہ ایک حیاتیاتی اور وجودی تنظیم ہے۔ یہ بنیادی طور پر وجود اور بقا کی ضرورت پر بنایا گیا ہے۔
ایس ڈی پی آئی کے رکن رہنما اور ترجمان ڈاکٹر تسلیم الدین رحمانی نے کہا کہ انسانی حقوق کے بارے میں آیت اللہ خامنہ ای کا نقطہ نظر اسلام کا 1400 سالہ انسانی حقوق کا نقطہ نظر ہے۔ انہوں نے اسلامی معاشروں کی تاریخ کا حوالہ دیا اور پیغمبر اسلام (ص) اور ان کے جانشین امام علی علیہ السلام کی طرف سے مختلف مقامات بشمول اسلام سے پہلے اور بعد میں، میدان جنگ میں، صلح حدیبیہ اور دیگر تاریخی مواقع پر انسانی حقوق کے احترام اور اہمیت کی مثالیں دیں۔ ڈاکٹر رحمانی نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ ہم گزشتہ 200 سالوں میں دیکھ چکے، دو عالمی جنگوں کے دوران بھی اور یہاں تک کہ آج کے یمن، فلسطین، افریقہ اور ایران میں بھی، جن پر انسانی حقوق کے نام نہاد معیاری علمبرداروں کی طرف سے سخت پابندیاں عائد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انہوں نے صہیونیت کو دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ پامالی کرنے والا قرار دیا جو امریکہ کی چھتری تلے یہ سب کچھ کرتا ہے۔
اجلاس میں دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سوشیالوجی کی پروفیسر محترمہ عذرا عابدی نے 'انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں: عصر حاضر میں محروم افراد کے تحفظ کا چیلنج' کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلامیہ کی شقوں کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے ترکیہ میں سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل سمیت دنیا بھر میں خواتین کی المناک حالت زار پر خاموشی پر تنقید کی۔ انہوں نے اس امید کے ساتھ اپنے مقالے کو ختم کیا کہ سماجی مسائل اور غلط فہمیوں کی بنیاد پر بڑھتے ہوئے خلیج کو پر کیا جاسکے گا۔ محترمہ عذرا عابدی نے آیت اللہ خامنہ ای کی دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو دی جاے والی دعوت عام کی بھی تعریف کی جس میں انہوں نے دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو نظر ثانی اور معاشرے کو مستقبل کے لئے بہتر بنانے کے لئے تبدیلی لانے کی دعوت دی ہے۔
نیشنل پیس مشن ہریانہ کے صدر جناب دیا سنگھ نے انسانی حقوق پر آیت اللہ خامنہ ای کے کام کو سراہا اور اس جیسی بڑی تحریک کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاہب اور مکاتب فکر کے بعد انسانیت سب سے پہلے آتی ہے اور انسانی حقوق معاشرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم تمام فرقے ایک دوسرے سے جڑ سکتے ہیں، اس کا جواب یہ ہے کہ انسانی حقوق ہی ہیں جو ہمیں آپس میں متحد کرسکتے یں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ماضی کی طرف بھی اشارہ کیا۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر پروپیگنڈہ کلچر کے لیے اکثریت پسندی کو مورد الزام ٹھہرایا لیکن ساتھ ہی کہا کہ اتحاد کی تعمیر کے لیے اس کے مثبت انداز میں استعمال سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
ممتاز مصنف ڈاکٹر شجاعت حسین جو کہ اجلاس کے آرگنائزنگ سیکریٹری بھی تھے، نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اختتامی خطاب پیش کیا اور کہا کہ جناب امین انصاری (اسلامی جمہوریہ ایران سے مدعو مہمان،تنظیم جوانان حقوق بشر کے جنرل سیکریٹری) نے اپنی تقریر میں بجا طور پر کہا کہ امام خمینی اور آیت اللہ خامنہ ای نے انسانیت میں تبدیلی کا بیج بویا ہے۔ دنیا بھر میں اس پودے کی شکوفائی سے بین الاقوامی سطح پر بھی شکوفائی آئے گی اور یہ تحریک بغیر کسی ناکامی کے جاری رہے گی۔
حجۃ الاسلام والمسلمین جناب مہدی مہدوی پور [رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کے ہندوستان میں نمائندے] نے اجلاس کے شرکاء کو سراہا اور اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر شجاعت حسین کی بے لوث کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

حوزہ/ ایران کی یوتھ آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نقطہ نظر سے انسانی حقوق پر نویں اجلاس کا انعقاد ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے ایوان غالب میں کیا گیا۔
-
مجلس حسین برکت اور رحمت کا ذریعہ ہے، اسے کورونا پھیلانے کا ذریعہ نہ بننے دیں، رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/ آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے محرم میں مجالس عزا کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان مجالس کو رحمت الہی کا موجب قرار دیا اور کہا: ہمیں ان مجالس کی…
-
امریکہ پہلے سے زیادہ تنہا ہوگیا: ناصر کنعانی
حوزہ/ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریہ فارمولا میٹنگ کی ناکامی کے بعد امریکہ پہلے سے زیادہ…
-
ہفتۂ تحقیق کی تقریب میں مدرسہ الولایہ کی علمی اور تحقیقی سرگرمیاں
حوزه/ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے کیمپس امام خمینی (رح) میں جاری ہفتۂ تحقیق، دوسرے روز بھی مدرسہ الولایہ قم کے طلاب و اساتید اور منتظمین کی خصوصی توجہ کا…
-
خطے کے امن و استحکام کیلئے پاک-ایران مشترکہ کوششوں پر اتفاق
حوزہ/ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی عوام کی طرف سے مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج تحسین پیش کیا۔
-
انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے: حجۃ الاسلام مہدوی پور
حوزہ/ ہندوستان میں رہبر معظم کے نمائندے نے تاکید کی کہ آج اس چیز کی ضرورت ہے کہ دنیا کے سامنے انسانی حقوق کے سلسلے میں امریکی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا…
-
آیت اللہ اعرافی:
ایران پر مختلف پابندیوں کے باوجود ہماری علمی ترقی اس قدر نمایاں ہے کہ دنیا بھی اس کی معترف ہے
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: عمیق فلسفی اور معرفتی سوچ تمام یونیورسٹی اور حوزوی علوم میں سرایت کرنی چاہیے۔ تہذیبی نقطہ نظر اپنی جگہ اہم ہے لیکن یہی…
-
حکومت آل سعود حجاز مقدس میں شیعہ مسلک کو نابود کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے: آغا سید حسن الموسوی
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے سعودی عربیہ کے علاقہ قطیف اور تاروت میں واقع شیعہ مسلمانوں کے گھروں دینی اور ثقافتی اثاثوں کو مسمار کرنے…
-
آیت اللہ خامنہ ای کے فتوے پر عمل کر کے ہم تقسیم کا مقابلہ کر سکتے ہیں، ڈاکٹر سید ثاقب اکبر
حوزہ/ پاکستان کے البصیرہ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے سنیوں کے مقدسات کی توہین پر پابندی کے بارے میں آیت اللہ خامنہ ای کے فتوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اس فتوی…
-
رہبر انقلاب معظم کا انسان دوستی اور امن کا پیغام دنیا کے تمام انسانوں تک پہنچے گا: امین انصاری
حوزہ/ ایران کی یوتھ آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس کے سیکریٹری نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی یہ انسان دوستی اور امن کا پیغام دنیا کے تمام انسانوں تک پہنچے گا…
-
ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک 2020 کے ایرانی چیمپینوں کی آج رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات:
رہبر معظم انقلاب؛ ایران کی خاتون کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا کہ حجاب، خواتین کی پیشرفت میں رکاوٹ نہیں ہے
حوزہ/ صیہونی حکومت، اسپورٹس کے عالمی مقابلوں میں شامل ہو کر قانونی حیثیت کے حصول کے درپے ہے آزاد منش کھلاڑی، مجرم صیہونی حکومت کے ساتھ نہیں کھیلتے۔
-
ایران کے گھٹنے ٹیکنے کا خواب دیکھنے والا امریکہ اب خود گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
حوزہ/ کچھ امریکی بینکوں نے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکالنا شروع کر دیا ہے۔
-
مصر کا ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم
حوزه/ مصر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے…
-
آیت اللہ اعرافی کی ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن کی تعریف؛
بین الاقوامی ماہنامہ امریکن ہیومن رائٹس کا اقدام جہادِ تبیین کی سمت میں انتہائی مستحسن اقدام ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست اور ایرانی گارڈین کونسل کی فقہاء کونسل کے رکن آیت اللہ علی رضا اعرافی نے انسانی حقوق کی نوجوانوں کی تنظیم کے نام ایک پیغام…
-
بین الاقوامی عدالتی ادارے بھی پابندیوں اور دھمکیاں دینے میں امریکی خطرے سے محفوظ نہیں ہیں
حوزہ/ جنیوا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے یکطرفہ پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پابندیوں پر یورپ…
-
سعودی عرب میں ایک اور مبلغ کو سزائے موت
حوزہ/ ایک انگریزی اخبار نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کی عدالت نے ملک کے مشہور مفکر ’عواد القرنی‘ کو ان کے ٹوئٹر، واٹس ایپ اور ٹیلی گرام اکاؤنٹس ہیک کرکے اخوان…
-
سیدہ کونین جناب فاطمۃ الزہراء (س) نہ فقط خواتین بلکہ تمام انسانیت کے لیے اسوہ کاملہ ہیں: معصومہ نقوی
حوزہ/ روز ولادت با سعادت سیدۃ النساء العالمین، اسوہ کاملہ، دختر رسول خداؐ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کے پرمسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین…
-
حزب اللہ نے فلسطینیوں کے جذبے اور ہمت کی داد دی
حوزہ/ لبنان کی تحریک حزب اللہ نے جنین میں ہونے والی خوفناک جھڑپوں اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر فلسطینیوں کے جذبے کی تعریف کی۔
-
سامراجی طاقتیں، اقوام کو ان کی صلاحیتوں سے غافل رکھنے کی کوشش کرتی ہیں، امام خامنہ ای
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں فرمایا: سامراجیوں کی سافٹ وار کا ایک اہم حصہ آج بھی اور ہمیشہ سے یہ رہا ہے کہ قوم کو اس کی صلاحیت و استعداد سے…
-
تفصیلی خبر؛ حوزہ علمیہ کے سرپرست کی پاپ سے ملاقات میں کیا پیش آیا؟
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست اور پاپ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مذاہب کے درمیان روابط کو فروغ دینے اور ظالمانہ اقدامات بالخصوص ایرانی عوام کے خلاف جابرانہ…
-
معاشرے میں پھیل رہی برائیوں کو مٹانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
حوزہ/ آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے تحت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلمان اپنے بچوں کی دینی تعلیم…
-
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای؛
شہیدوں نے صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے اور خدا نے منزل تک پہنچنے کے لیے ان کا انتخاب کیا ہے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی: شہداء، منتخب شدہ ہیں، خداوند عالم کی جانب سے منتخب شدہ ہیں۔ شہیدوں نے صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے اور خدا نے منزل تک پہنچنے کے…
آپ کا تبصرہ