۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
تصاویر/ جلسه شورای معاونان مرکز مدیریت حوزه با حضور آیت‌الله اعرافی‌

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست اور ایرانی گارڈین کونسل کی فقہاء کونسل کے رکن آیت اللہ علی رضا اعرافی نے انسانی حقوق کی نوجوانوں کی تنظیم کے نام ایک پیغام میں اس تنظیم کے مثبت اقدامات اور اس کی باقاعدہ سرگرمیوں کو امریکی باطل انسانی حقوق کو بے نقاب کرنے میں انتہائی قابل تحسین کوشش قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے انسانی حقوق کی نوجوانوں کی تنظیم کے نام ایک پیغام میں اس تنظیم کے مثبت اقدامات اور اس کی باقاعدہ سرگرمیوں کو امریکی باطل انسانی حقوق کو بے نقاب کرنے میں انتہائی قابل تحسین کوشش قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا: ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن امریکہ کے خلاف اپنے جارحانہ انداز اور ادبیات کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میدان میں رہبر معظم انقلاب کے افکار سے استفادہ کرتے ہوئے اس گرانقدر عمل کو جاری رکھے۔

آیت اللہ اعرافی نے گذشتہ 5 سالوں کے دوران حوزہ علمیہ کے ساتھ ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن کے تعاون اور ہماہنگی کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا: حوزہ علمیہ کو اس تنظیم کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس تنظیم کی صلاحیتوں سے بھی بہتر استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے آخر میں کہا: ان شاء اللہ امام زمانہ (عج) کی دعائے خیر اس تنظیم کی سرگرمیوں اور ان تمام مجاہدین کی حمایت کرے گی جو امریکی تسلط اور امریکی انسانی حقوق کی رسوائی پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں موجود امریکی انسانی حقوق کی حقیقت پر مبنی یہ واحد ماہنامہ امریکی انسانی حقوق کے بین الاقوامی علمی، تجزیاتی اور خبروں پر مشتمل پہلا شمارہ ہے جو آنے والے دنوں میں ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے شائع کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .