۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مہدوی پور علیگڑھ

حوزہ/ ایران کی یوتھ آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس کے سیکریٹری نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی یہ انسان دوستی اور امن کا پیغام دنیا کے تمام انسانوں تک پہنچے گا اور اس دوران امریکہ کا غیر انسانی کردار بھی سب پر عیاں ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی یوتھ آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نقطہ نظر سے انسانی حقوق پر نویں اجلاس کا انعقاد ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے ایوان غالب میں کیا گیا۔ کنونشن میں بڑی تعداد میں علمائے کرام، طلباء اور مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
ایران کی یوتھ آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس کے سیکریٹری جنرل امین انصاری نے کانفرنس میں آئے ہوئے دانشورانِ ،علماء و طلاب حوزوی و یونیورسٹی کے طلاب ،خواتین اور آئے ہوئے مہمانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب نے امریکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایران اور دنیا بھر میں ہفتہ حقوق بشر امریکائی منانے کی تاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب کی اسی تاکید کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ان کی تنظیم کچھ سالوں سے ایران اور مختلف ممالک میں امریکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بین الاقوامی اور قومی کانفرنسز کا انعقاد کرتی ہے۔
امین انصاری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امریکی خلاف ورزیوں کو تین طرح سے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک امریکہ کی بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی پامالی جو وہ اپنی مذموم استکباری اور تسلط پسندانہ بالادستی کو قائم رکھنے کے لئے دنیا بھر میں کرتا رہا ہے اور بدستور کر رہا ہے۔ دوسرے امریکہ کی خود اپنے ملک کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے ہے ہم امریکہ کی حقیقت کو دنیا کے سامنے لائیں اور یہ بتائیں کہ وہ ملک جو خود کو انسانیت اور انسانی حقوق کا علمبردار کہتا ہے سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی خود اپنے ملک اور اپنے شہریوں پر روا رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے درجے میں ہمارے مدنظر امریکہ کی ایران کے حوالے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔ یہ خلاف ورزیاں انقلاب اسلامی کے آغاز سے ہی جاری ہیں جس میں تمام طرح کے غیر انسانی کام شامل ہیں۔
ایران کی یوتھ آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہم اب تک ملک کے اندر متعدد بین الاقوامی کانفرنسز کا انعقاد کر چکے ہیں جبکہ کچھ دیگر ممالک من جملہ ترکی اور وینزوئلا میں بھی اس سلسلے میں کانفرنسیں ہوچکی ہیں۔
انہوں نے آخر میں اس امید کا اظہار کیا کہ رہبر انقلاب اسلامی یہ انسان دوستی اور امن کا پیغام دنیا کے تمام انسانوں تک پہنچے گا اور اس دوران امریکہ کا غیر انسانی کردار بھی سب پر عیاں ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .