۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: عالم اسلام کو ایک دیانتدار اور دیندار قیادت  کی ضرورت ہے جس کی نمائندگی دنیا میں نمایاں ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج تمام مذاہب کو ایک ایسے نظام کے لیے جدوجہد کرنی چائیے جس سے نوجوان نسل کو صحیح رہنمائی ملے اور ہر نوجوان معاشرے میں اسلامی کردار ادا کرے سکے۔

انہوں نے کہا: آج کا نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے دربدر ٹھوکریں کھا کر اپنے دین اور مذہب سے دور ہو رہا ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اسے اسلامی نظام اور دین الہی کی رہنمائی نہیں ملی۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: ہمیں ایسے نظام کو متعارف کرنا ہو گا جو صحیح جمہوری اسلامی کے طور پر مانا جائے تب ہی ہم دنیا میں پیدا ہونے والے چیلنجز اور مشکلات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: جو نظام ظلم بربریت نا انصافی و دہشت گردی اور انسانی حقوق کے پامال کرنے کی ترغیب دیتا ہے اس کو معاشرے سے ختم کرنا ہو گا اور اسے خلاف عالمی سطح پر بیداری کی تحریک کے ذریعے ناکام بنانا ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .