۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: آسٹریلین نیشنل ڈے محبتوں، رواداری، بھائی چارے، تحمل، برداشت اور اتحاد کا پیغام لاتا ہے۔ تمام کمیونٹی کا مل کر رہنا اور برابری کے حقوق کا ملنا جمہوریت کا بہترین حسن ہے۔ یہ دن آسٹریلین عوام کے لیے تجدید عہد کا دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے آسٹریلیا نیشنل دن کو موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس موقع پر آسٹریلیا میں رہنے والی تمام کمیونٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ہمیں چاہئے کہ اتحاد و وحدت اور بھائی چارے کی فضاء کے پیغام کو عام کر کے اپنی ذمہ داریوں کا ثبوت دیں تاکہ معاشرے سے تنگ نظری کا خاتمہ ہو سکے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے آسٹریلیا میں رہنے والی تمام مذاہب کے رہنماؤں پر زور دیا کہ اپنی اپنی کمیونٹی میں لوگوں کے اندر انسانیت کی خدمت کرنے کے جذبے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے رول ادا کریں تا کہ ہر شخص معاشرے کا بہترین انسان بن سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .