حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں خطاب کرتے ہوئے کہا: اسلام محبت اور بھائی چارے کا اور تفرقہ بازی سے اظہار نفرت کا پیغام دیتا ہے ملک پاکستان میں قومی اسبملی سے ایک متنازعہ فوجداری 298 A بل پاس کیا جا رہا ہے جو کہ ایک مخصوص گروہ کی سوچ ہے جس گروہ نے ہمیشہ دہشگردی فرقہ واریت اور کفر کے فتوے دے کر نہ صرف ملت کو نقصان پہنچایا بلکہ ملک پاکستان کو غیر مستحکم اور کمزور کیا۔ اس متنازعہ بل کو ہم مسترد کرتے ہیں
انہوں نے کہا: ملت تشیع کی قیادت نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور بقاء کے لیے مثبت اور بہترین رول ادا کیا ہے لیکن تکفیری عناصر نے ہمیشہ ریاست کو کمزور کرنے کے لیے اقدامات کیے۔ بدقسمتی سے حکومت کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے کچھ اعلی منصب لوگ ان کی پشت پناہی کرتے ہیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ایسے قانوں ریاست پاکستان میں پہلے سے موجود ہیں نئے قانوں موجودہ حالات میں پاس کرنا غیر قانونی ہے۔ حکومت فوری طور پر اس بل کو روکے ورنہ ملک میں انتشار بڑھنے کا خدشہ ہے۔
امام جمعہ ملبورن نے کہا: جمہوریت کا تقاضا ہے کہ ایسے بل جن کا تعلق مذہب سے ہے، کو تمام مکاتب کے علماء سے مشاورت کر کے اسمبلی میں لانا چاہیے تاکہ کسی مکتب کی دل آزاری نہ ہو۔