۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ / علامہ عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر علامہ محمد رمضان توقیر نے ان سے ملاقات کی۔ ملک میں موجودہ دینی و سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر اسلام آباد میں علامہ عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر علامہ محمد رمضان توقیر نے ان سے ملاقات کی۔ ملک میں موجودہ دینی و سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ شیعہ علما کونسل کے دونوں مرکزی رہنماؤں نے فوجداری ترمیمی بل 2021ء (298A) میں مسلکی ترمیم کو شدت سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک تمام مسلمانوں نے مل کر بنایا تھا اور اب تک تمام مسالک کے علماء کرام نے مل کر امن و اتحاد کو فروغ دیا ہے جس میں سب سے بڑا کردار ہماری مدبر اور بابصیرت قیادت نے ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا: علماء کرام نے امن و اتحاد کے پیغام کے ذریعہ انتہاپسندی کو شکست دی ہے مگر افسوس کہ بعض مخصوص سوچ کے حامل شدت پسندوں کے دباؤ پر یہ بل پاس کر کے دوبارہ اس ملک میں انتشار و افتراق اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی بھیانک سازش کی گئی ہے۔ امید ہے ایوان بالا سینٹ کے محترم چیئرمین اور معزز ممبران موقع کے نزاکت کو سمجھتے ہوئے اس بل کو مسترد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

دونوں راہنماوں نے زور دیکر کہا کہ ہماری مرجعیت اور قیادت نے ہمیشہ تمام مسالک کے مقدسات خاص کر اہلبیت اطہار علیہم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے احترام کو واجب قرار دیا ہے۔ پیغام پاکستان بیانیہ میں ہم نے بھرپور کردار ادا کیا مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایسی قانون سازی کی جائے جو مخصوص ذہنیت کے حامل گروہوں کی ترجمانی کرے اور دیگر مسالک کے پیروکاروں کے حقوق پامال ہوں۔

آئین پاکستان ہر مسلک کو آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے عقائد،تاریخ وغیرہ بیان کرنے اور ان پر عمل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ علاوہ ازیں یقینی بات ہے کہ یہ شدت پسند حسب سابق اس قانوں کو اپنے مخالفین کے خلاف غلط استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔ جس سے ملک میں انارکی پھیلے گی اور اتحاد و وحدت کے لئے کی گئی کاوشوں کا نقصان ہو گا۔

ہم تمام سیاسی جماعتوں اور ریاست پاکستان کو توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ اس مسئلہ کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مذہبی قانون سازی کرتے وقت تمام طبقات سے مشاورت کا عمل بھی ہو اور سب کے حقوق کا بھی خیال رکھا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .