۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیعہ علماء کونسل کی طرف سے راولپنڈی ڈویژنل علماء کانفرنس کا انعقاد

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کی طرف سے راولپنڈی ڈویژنل علماء کانفرنس، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ جس کی پہلی نشست مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کی طرف سے راولپنڈی ڈویژنل علماء کانفرنس، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ جس کی پہلی نشست مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ نشست کے اختتام پر علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی نعمت ہے۔ دنیا میں پہلا ملک ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا۔

انہوں نے کہا: پاکستان میں افتراق و انتشار،شدت پسندی اور انتہا پسندی پھیلا کر قوم کے اتحاد و وحدت کو نقصان پہنچانا بہت بڑا جرم ہے۔ کئی سالوں سے کچھ لوگ اس جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ مسلمان کو مسلمان بھائی سے لڑانا اور تکفیر و توہین کے فتوے لگانے،قانون کو ہاتھ میں لینے اور اپنا عقیدہ دوسروں پر مسلط کرنے سے اس ملک میں عدم استحکام پیدا ہوا۔ ہم نے اپنی مدبر اور دور اندیش قیادت کی سرپرستی میں اس ملک کو امن و وحدت کا گہوارہ بنانے اور تمام مسالک کے مقدسات کا احترام کرانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ ہمارے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی اس ملک میں بجا طور پر امن کے بانی ہیں۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر نے کہا: ہم نے ہر فورم پر یہ بات کی ہے کہ آئین پاکستان ایک متفقہ قومی دستاویز ہے جس سے کسی کو کوئی اختلاف نہیں لیکن اگر کوئی نئی قانون سازی کی جائے یا کوئی ترمیمی بل لانا ہو تو تمام طبقات اور مکاتبِ فکر کو اعتماد میں لےکر یہ قدم اٹھایا جائے۔ اگر سب کو اعتماد میں نہ لیا گیا تو ملک میں افراتفری اور افتراق و انتشار کی فضا پیدا ہو گی جو کسی طور پر بھی ملکی استحکام کے لئے مفید نہیں۔

علامہ عارف واحدی نے مزید کہا: بہت مشکل سے ملک میں فرقہ وارانہ فضا بہتر ہوئی ہے۔ اس فضا کو اسی طرح برقرار رکھا جائے۔ یہ تاثر پیدا نہ ہونے دیا جائے کہ اس ریاست کو مسلکی ریاست بنایا جا رہا ہے۔ اس ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز اس اہم ایشو پہ غفلت نہ برتیں اور اس طرف متوجہ رہیں۔

انہوں نے کہا: اس ملک میں مسئلہ آئے روز نئی نئی قانون سازی کا نہیں بلکہ قانون پر عملدرآمد کا ہے۔جو قانون موجود ہے اس پر عملدرآمد کریں۔ ان میں مسلکی تعصبات کی عینک لگا کر یک طرفہ ترمیمیں بہت بڑے فتنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

علامہ عارف واحدی نے مزید کہا: ملک میں امن و اتحاد اورشدت پسندی و انتہاپسندی کے لئے پیغام پاکستان بیانیہ ایک متفقہ اور بہترین دستاویز ہے۔ جس کو بنانے میں ہم نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اگر ہم اس پر دستخط نہ کرتے تو وہ بیانیہ نہیں چل سکتا تھا۔ اب تک اس بیانیہ میں تمام مسالک کے ہزاروں جید علماء کے دستخط موجود ہیں لیکن اب اس ترمیم کے ساتھ اس بیانیے کو بھی سبوتاژ کرنے اور اس کے ثمرات کو ضائع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی طرف سے راولپنڈی ڈویژنل علماء کانفرنس کا انعقاد

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی طرف سے راولپنڈی ڈویژنل علماء کانفرنس کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .