۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر عبد الغفور راشد

حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے سوئیڈن اور ہالینڈ میں توہین قرآن کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور کہا کہ مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے۔ اسلام دشمنی کے بڑھتے واقعات شرمنا ک اور عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے سوئیڈن اور ہالینڈ میں توہین قرآن کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور کہا کہ مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے۔ اسلام دشمنی کے بڑھتے واقعات شرمناک اور عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔ یورپی ممالک جو خود کو امن کے علمبردار اور مہذب کہلاتے اور عدل و انصاف کی باتیں کرتے ہیں مگر اسلام دشمنی میں سب ایک ہیں۔

اہل حدیث پاکستان میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ اسلام اور اسلامی مقدسات کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ اور توہین آمیز واقعات ایک عرصے سے جاری ہیں۔ایسے واقعات دنیا میں بدامنی پھیلانے کی گھناونی سازش ہے۔ قرآن مجید کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے۔قرآن معجزہ خداوندی ہے، اس کی بے حرمتی میں حکومتوں کا منافقانہ کردار سامنے آیا ہے، یہ ممالک ایک طرف وہ امن اور سلامتی کی بات کرتی ہے اور مذہبی ہم آہنگی کی باتیں کی جاتی ہیں۔جبکہ دوسری طرف آزادی اظہار رائے کے نام پر قرآن مجید جلاکر عالم اسلام کے جذبات مجروح کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا قرآن مجید جلانے کے واقعات امت مسلمہ کے لئے بھی سخت پیغام ہے کہ وہ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہوں، تاکہ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی مقدسات کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ یورپی ممالک بھی اپنا منافقانہ رویہ ختم کر کے دنیا میں امن کے لئے کردار ادا کریں۔

آخر میں اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر نے کہا کہ قرآن کی توہین سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، قرآن مجید جلانے کا واقعہ امت مسلمہ کے لئے بھی سخت پیغام ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .