۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ڈاکٹر عبد الغفور راشد

حوزہ/ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے اسرائیل کے فلسطین کے خلاف جاری مظالم اور سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کے اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے دوہرے معیارات ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے مسجد لاقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کا حملہ اور سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کو قانونی قرار دینے کے عدالتی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف موجودہ سازشوں اور کارستانیوں میں اضافہ واضح پیغام ہے کہ انہیں اتحاد امت پسند نہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ مسلمان باہمی کشمکش اور اختلافات کا شکار رہیں، اسرائیلی اور سویڈش اشتعال انگیزی مذہب یا اخلاقیات کی بنیاد پر نہیں، بلکہ یہ ان کی شیطانی فطرت ہے۔

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے زور دیا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ امت مسلمہ باہمی اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرے، خاص طور پر پاکستانی قوم کو دنیا میں اپنا امیج بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب کے اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے دوہرے معیارات ہیں۔ جب تک تمام مذاہب کو برابر اور سازگار ماحول مہیا نہیں کرتے، انصاف اور شہری تقاضے پورے کئے جائیں۔ ہر مسلمان قرآن مجید کی حرمت پر مر مٹنے کو تیار ہے، ہمیں ہوش کے ناخن لینا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .