۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ڈاکٹر عبد الغفور راشد

حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان نے کہا کہ نئی نسل کو تباہی اور بربادی سے بچانے کے لئے علما کرام اور والدین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ورنہ ہم ذمہ دار ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ دین سے دوری نے سماج اور معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا ہے اور اخلاقی قدروں کو برباد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو تباہی اور بربادی سے بچانے کے لئے علما کرام اور والدین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ورنہ ہم ذمہ دار ہوں گے۔ سوشل میڈیا کی یلغار بھی معاشرتی بگاڑ کا باعث بن رہی ہے۔ شکریہ ادا کرنے اور درگزر کرنے سے معاشرہ مثالی بن سکتا ہے۔انسان کا اللہ کے ساتھ رابطہ مضبوط ہونا چاہئے۔جس کا بہترین عمل نماز ہے۔ نماز برائیوں سے روکتی اورنیکی کا راستہ دکھاتی ہے۔ ہمیں اپنی دینی اور دنیاوی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے قرآن و حدیث سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔

جامع مسجد محمدی اہل حدیث میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے ہر حال میں اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرنے اور صبر وتحمل کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ جب اللہ ہمیں اپنی نعمتوں سے نوازتا ہے،تو ہمیں خالق کائنات کا شکر ادا کرنا چاہئے۔کیونکہ بندہ جب رب کا شکر ادا کرتا ہے تو وہ مہربان و رحیم ذات اور نوازتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر واجب ہے جبکہ روزقیامت ان نعمتوں کا حساب بھی دینا ہوگا۔اہل حدیث رہنما نے کہا رب کے شکر کے ساتھ ،ہمارا آپس میں ایک دوسرے کا شکرگزار ہونا بھی لازم ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .