ڈاکٹر عبدالغفور راشد
-
شہید اسماعیل ہنیہ کا خون امت مسلمہ پر قرض ہے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ تحریک آزادی فلسطین پہلے سے زیادہ شدت اور قوت کے ساتھ جاری رہے گی اور اسرائیل کو اپنے ناکام عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، شہید کا خون امت مسلمہ پر قرض ہے۔
-
خواتین کے حقوق کا اسلام جیسا چارٹر کسی مذہب کے پاس نہیں، ڈاکٹر عبد الغفور راشد
حوزہ/ہفتہ وار تفسیر قرآن کے سلسلے میں سورۂ مبارکۂ نساء کی تفسیر بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا اسلام جیسا چارٹر کسی مذہب کے پاس نہیں۔
-
نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر عبدالغفور راشد؛
ہندوستانی پارلیمنٹ میں قرآن مجید،اسلام اور پیغمبر اسلام کے حوالے سے گفتگو درس ہے
حوزہ/ ہندوستانی پارلیمنٹ سے قرآن مجید کے حوالے سے اٹھنے والی آواز اسلام کے حقانیت کا ثبوت ہونے کے ساتھ یہ دلیل بھی ہے کہ اللہ کے کلام میں امن، ترقی اور سلامتی کا راستہ موجود ہے۔ اس سے صرف اسلام کے پیروکار ہی نہیں، پورا عالم بشریت استفادہ کر سکتا ہے
-
معاہدہ اور رشتہ عدل و انصاف کے بغیر نہیں نبھایا جا سکتا، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نے السراج اسلامک ریسرچ سنٹر پاکستان میں تفسیر قرآن بیان کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ اور رشتہ عدل و انصاف کے بغیر نہیں نبھایا جا سکتا۔
-
اسرائیل کو صرف جنگی مجرم اور دہشت گرد کے قرار دینا ہی کافی نہیں،سزا بھی دی جائے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان: ناجائز صیہونی ریاست کی سرپرستی کرنے والی عالمی طاقتیں فلسطینیوں کے قتل میں برا بر کی مجرم ہیں، فلسطین کا دو ریاستی حل قابل قبول نہیں۔
-
ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی پشاور پولیس لائن مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت، واقعہ بزدلانہ کارروائی قرار
حوزہ/ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن نے کہا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،ریاستی ادارے آہنی ہاتھوں سے ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کریں،کوئی مسلمان مسجد میں دھماکہ نہیں کر سکتا،یہ اسلام دشمن قوتوں کی کارروائی ہے۔
-
سوشل میڈیا کی یلغار معاشرتی بگاڑ کا باعث بن رہی ہے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان نے کہا کہ نئی نسل کو تباہی اور بربادی سے بچانے کے لئے علما کرام اور والدین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ورنہ ہم ذمہ دار ہوں گے۔
-
اسلامی قوانین کی سفارشات مرتب کرنا اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کی آئینی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر عبد الغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اسلامی قانون سازی میں پارلیمنٹ کی رہنمائی کرتی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ قرآن و سنت کے ماہرین پر مشتمل اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل کرے۔ قرآن وسنت پاکستان کا سپریم لاءہے ۔ پاکستان کے عوام دین مبین اسلام سے محبت کرتے ہیں۔اور اپنی زندگی اسلامی اصولوںکے مطابق بسر کرنا چاہتے ہیں۔ ملک میں اسلام کا نفاذ قیام پاکستان کا مقصد تھا۔جسے پورا ہونا چاہیے۔
-
باتیں بہت ہوچکیں،مسلم حکمران سرزمین انبیاء فلسطین کی آواز بن کر عملی اقدامات اٹھائیں، ڈاکٹر عبد الغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کی وجہ مسلمانوں کی کمزوری اور باہمی تقسیم ہے، مسلمان متحد ہوتے تو اسرائیل کو مسجد الاقصیٰ پر حملے اورنہتے نمازیوں پر فائرنگ کی جرات نہ ہوتی۔
-
نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان:
سعودی عرب اور پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ مسجد الاقصیٰ پر 1948ءسے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا قبضہ پوری دنیا کا ضمیر جنجھوڑ رہا ہے۔مسلم ممالک کو متحد ہوکر فلسطین کی آزادی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
-
نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان:
مسلکی نقطہ نظر کے اختلاف کے باوجود اسلامی مکاتب فکر کے درمیان روابط جاری رہنے چاہیئں
ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات پہلے سے موجود اور نئے وفاق المدارس کو آپس میں مل بیٹھ کر تحفظات پر بات چیت کرنی چاہیے، دونوں رہنماوں میں اتفاق۔
-
عقیدہ توحید، ختم نبوت کے بغیر زندگی گذارنے والے جاہل ہیں، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام اور پیغمبر کی آمد سے قبل معاشرہ جہالت میں ڈوبا ہوا تھا،علم نے حقوق اللہ، حقوق العباد اور انسانی تکریم سکھائے، اسلام سے پہلے زمانے کو دور جاہلیت کہتے ہیں کیونکہ اس میں عقیدہ توحید اور عقیدہ ختم نبوت نہیں تھے جہالت کے خاتمہ کے لئے تعلیم کا عام ہونا ضروری ہے۔
-
پاکستان؛ مدارس کی تقسیم کے اثرات منفی ہوں گے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی رابطہ مدارس مہم، علماء اور طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور حکومت کی طرف سے نئے نام نہاد وفاق المدارس کی تشکیل کے پس پردہ سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت سے مدارس کے قیام کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔
-
حکومت پاکستان کی سرپرستی میں نئے مدرسہ بورڈز بنانے کا مقصد مدارس کی آزادی کو سلب کرنا ہے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سیاسی مقاصد کے لئے مدارس تقسیم کرنے کی احمقانہ پالیسی اختیار کرنا چاہتی ہے وفاق المدارس السلفیہ کا یہ کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، حکومتی پالیسی کو ناکام بنائیں گے۔