۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ڈاکٹر عبدالغفور راشد

حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے ہفتہ وار درس قرآن میں کہا کہ سود اخلاقی طور پر انسان کو تباہ کر دیتا ہے، سود کے معاشی نقصانات بھی بہت زیادہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے درس قرآن دیتے ہوئے کہا کہ سود کو اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے۔ سود میں نقصان اور خطرات بہت زیادہ ہیں۔ سود اخلاقی طور پر بھی انسان کو تباہ کر دیتا ہے۔ انسان سنگدل، خود غرض اور بخیل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے السراج اسلامک ریسرچ سنٹر میں ہفتہ وار درس قرآن دیتے ہوئے کہا کہ معاشرتی طور پر بھی سود افراط و تفریق پیدا کرتا ہے، امیر، امیر سے امیر تر اور غریب، غریب سے غریب تر ہو جاتا ہے، جبکہ متوسط طبقہ ویسے ہی پس جاتا ہے۔ سود کے خاندانی نظام پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سود کے معاشی نقصانات بھی بہت زیادہ ہیں۔ حاجتمند قرض لیتا ہے، وہ واپس کرنے کی پوزیشن میں ہی نہیں ہوتا، کیونکہ آئے روز کرنسی کی قیمت کم ہو جاتی ہے اور قرض لینے والا مزید مالی بوجھ کے نیچے آجاتا ہے۔ کاروبار بڑھانے کی نیت سے سود لیتا ہے مگر مالی بوجھ پڑ جاتا ہے، کاروبار نہیں بڑھتا۔

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ کچھ لوگوں کا بے بنیاد دعویٰ ہے کہ سود کاروبار بڑھاتا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا اور صدقات کو بڑھاتا ہے۔ سود اللہ اور اس کے رسول سے کھلی جنگ ہے، لہٰذا سود کے خاتمے کی طرف توجہ دینی چاہیے، اس کے لیے زکوة اور صدقات کو فروغ دیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .