۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر عبدالغفور راشد

حوزہ/ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن نے کہا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،ریاستی ادارے آہنی ہاتھوں سے ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کریں،کوئی مسلمان مسجد میں دھماکہ نہیں کر سکتا،یہ اسلام دشمن قوتوں کی کارروائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے پشاورکی پولیس لائن مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افسوسنا ک واقعہ کودہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔اور کہا ہے کہ دہشت گردی کی نئی لہر پر پوری قوم میں تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان ایک بڑے عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہے مگر مسجدمیں ہونے والا خود کش حملے کی شکل میں دہشت گردی انتہائی شرمناک کھیل ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کوئی مسلمان مسجد میں اور وہ بھی نماز کے دوران دھماکہ نہیں کر سکتا ہے۔ یقینا یہ اسلام دشمن قوتوں کی کارروائی ہے، اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ریاستی ادارے آہنی ہاتھوں سے ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کریں۔

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کی دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعاکرتے ہوئے کہا ہے ہماری سیکیورٹی فورسز ، افواج پاکستان اور قوم نے دہشت گردی کے خلاف میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم دہشت کردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .