۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ڈاکٹر عبدالغفور راشد

حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے ممبر نے کہا کہ اس نازک وقت میں قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔کچھ شرپسند عناصر کی طرف سے سکیورٹی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈا ور نفرت انتہائی شرم ناک اور قابل مذمت ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے سوات میں ہونے والی دہشت گردی پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین سے تعزیت اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نازک وقت میں قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔کچھ شرپسند عناصر کی طرف سے سکیورٹی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈا ور نفرت انتہائی شرم ناک اور قابل مذمت ہے ۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میںان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو جغرافیائی سرحدوں کے دفاع اورملکی استحکام پر ایک پیج پر ہونا چاہیے ۔سیاسی اور عسکری قیادت کے غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی دوبارہ کیوں شروع ہوئی ہے؟دہشت گردوں کو پاکستان لاکر بسانے اور ان کی سہولت کاری کیسے کی گئی؟اور اس کے ساتھ جو بیانیہ اس وقت اداروں کے خلاف نفرت کابڑھتا جا رہا ہے، اس کا بھی سدباب کیا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ جو حالات ہیں وہ بہت افسوس ناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔ اس کو روکانہ گیا تو ملک خدا ملک خدا نخواستہ کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج ملکی دفاع کی ذمہ دار ہے ۔پارلیمنٹ کا بھی احترام بھی ہونا چاہیے۔ سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیہ بنانے کے لئے قوم کو متحد کرنا چاہئے۔سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف طوفان بدتمیزی کا بھی نوٹس لیا جائے۔اگرریاستی اداروں کے خلاف نفرت جاری رہی تو یہ ملکی سلامتی کے لیے نقصان کا باعث ہوگا ۔انہوں نے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی تحقیقات اور خاتمے کے لائحہ عمل کی تیاری کا بھی مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .