حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلائے معلی حرم حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندے حجت الاسلام عدنان جلوخان موسوی نے عتبہ عباسیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے توسط سے عراق کے صوبہ واسط میں واقع الزبیدیہ علاقے کے ممتاز طلباء کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ و آلہ و سلم) بہت سے زندگی کے بہت سے معاملات میں صبر و استقامت کا مظہر رہے ہیں اور ہمیں لہذا ہمیں آنحضرتؐ کو اپنا آئیڈیل بنانا چاہئے ان کی سیرت پاک پر چلنا چاہئے، کیونکہ اس زمانے میں ہمارے سامنے انحرافات کا ایک عظیم طوفان ہے، وہ نوجوان جو وطن کی تعمیر کے لیے بنیادی ستون ہیں کچھ لوگ مختلف طریقوں سے ان نوجوانوں کے ذہنوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: ماضی میں سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے انحراف کے امکانات اس سطح پر نہیں تھے جو ہم اب دیکھ رہے ہیں، اس لیے عراقی وزارت ثقافت میں ایک محکمہ بنایا گیا جس کا مشن یہ ہوگا کہ ان انحرافات پر نظر رکھیں اور اس کا سد باب کریں۔
حجت الاسلام عدنان جلوخان موسوی نے کہا:اس وقت سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے زہر اور غیر اسلامی نظریات آہستہ آہستہ ہمارے گھروں میں داخل ہو رہے ہیں، اس لیے ہمیں اہل بیت علیہم السلام کے راستے پر چلتے ہوئے اپنے اسلامی تشخص کو بچانا چاہیے اور اس پر فخر کرنا چاہیے۔