۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
اتصال ویکی‌شیعه با شبکه معارف اهل‌بیت(ع)

حوزہ / نیٹ ورکنگ کی اہمیت اور مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے تمام مراکز کے لیے ایک متحدہ پورٹل بنانے کی خاطر ویکی شیعہ کو  معارفِ اہل بیت نیٹ ورک سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نیٹ ورکنگ کی اہمیت اور مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے تمام مراکز کے لیے ایک متحدہ پورٹل بنانے کے ساتھ ساتھ اس سے متعلقہ ڈیٹا کی وسیع رینج تک رسائی کے لیے پہلے مرحلے میں ویکی شیعہ کو معارفِ اہل بیت (ع) نیٹ ورک کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معارفِ اہل بیت (ع) نیٹ ورک میں بین الاقوامی معیارات کی بنیاد پر تمام وکی شیعہ مضامین کی ایک منظم تفصیل بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ میں دنیا بھر سے 22 زبانوں میں 30ہزار سے زیادہ ویکی شیعہ مضامین رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔

اس نیٹ ورک کی خصوصیات میں سے ایک ویکی شیعہ کے مضامین تک نیٹ ورکنگ کے ذریعہ رسائی ہے۔ جس میں کسی بھی مضمون کو منتخب کر کے مختلف زبانوں میں اس کے ترجمہ کے ساتھ ساتھ اس سے متعلق مضامین بھی صارف کے لیے قابل مشاہدہ ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس منصوبے کے مطابق آنے والے سال میں ورچوئل اسپیس میں موجود مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے تمام شعبوں کو معارفِ اہل بیت(ع) نیٹ ورک کے فریم ورک میں ضم یا مربوط کر دیا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .