۱۲ آذر ۱۴۰۳ |۳۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Dec 2, 2024
نیٹ ورک مارکیٹنگ

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے نیٹ ورک مارکیٹنگ کے بارے میں حکم کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے نیٹ ورک مارکیٹنگ کے بارے میں حکم کو بیان کیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ذکر کر رہے ہیں۔

* نیٹ ورک مارکیٹنگ

سوال: باہر کے ممالک میں نیٹ ورک مارکیٹنگ کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگر انجام پانے والے معاملات حلال ہوں ﴿مثلا شراب اور سور کے گوشت کی خرید و فروخت نہ ہو﴾ تو مندرجہ ذیل شرائط کا خیال رکھتے ہوئے ان میں کوئی حرج نہیں ہے۔

الف- اس گروپ میں صرف شامل ہونے کے لیے کوئی پیسے نہ لیے جائیں، تاہم سیکھانے اور ٹریننگ وغیرہ کے لیے وصول کیے جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔

ب- مارکیٹنگ کرنے والے کی اجرت اور معاوضہ معین ہو۔

ج- مارکیٹنگ کرنے والے کو جو بھی اجرت اور معاوضہ دیا جاتا ہے وہ اس کی معقول اور جائز سرگرمی کہ جسے وہ انجام دے گا، کی بنیاد پر دیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .