جمعرات 5 دسمبر 2024 - 05:30
احکام شرعی | مراسمِ فاطمیہ میں لعنت اور توہین

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے "مراسمِ فاطمیہ میں لعنت اور توہین" سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے "مراسمِ فاطمیہ میں لعنت اور توہین" سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو ہم اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔

* مراسمِ فاطمیہ میں لعنت اور توہین

سوال: حضرت صدیقہ سلام اللہ علیہا کے ایامِ عزا میں دیگر مذاہب کے بزرگوں پر لعنت اور سبّ کرنے کا کیا حکم ہے؟ اور ان مجالس میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: ایسے اعمال سے پرہیز کرنا لازم ہے جو مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ پیدا کریں۔ تمام مسلمانوں کو اسلام کے دشمنوں کے مقابلے میں متحد رہنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha