۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
مسئلہ

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے کام کرنے کی جگہ کے انٹرنیٹ سے شخصی استفادے کا حکم بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاں انسان کام کرتا ہے وہاں کے انٹرنیٹ سے شخصی استفادے کے متعلق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی نظر بیان کی  ہے جسے یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بیان کیا جا رہا ہے۔

اس مسئلے کے متعلق رہبر انقلاب اسلامی سے پوچھے گئے سوال اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: جہاں انسان کام کرتا ہے کیا وہاں کے انٹرنیٹ سے شخصی استفادہ جائز ہے؟

جواب: شخصی استفادہ جائز نہیں ہے اور ضمان کا باعث ہے مگر یہ کہ اس ادارے کے ذمہ دار شخص سے اجازت لے اور اسے بھی شرعاً اور قانوناً اجازت دینے کا حق حاصل ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .