حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عقد (نکاح) میں حق مہر مشخص نہ کرنے کے متعلق اپنی نظر بیان کی ہے جسے ہم شرعی مسائل سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہاں ذکر کر رہے ہیں۔
عقد میں حق مہر مشخص نہ کرنے کے متعلق رہبر انقلاب سے پوچھے گئے سوال اور اس کے جواب کا متن درج ذیل ہے:
سوال: عقد (عقد دائم اور عقد موقت) میں جان بوجھ کر یا بھول کر حق مہر ذکر نہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: عقد دائم میں حق مہر کا ذکر کرنا شرط نہیں ہے اور اگر حق مہر معین نہ ہو تو عقد صحیح ہے اور اگر ہمبستری ہو جائے تو عورت مہر المثل کی مستحق ہے لیکن عقد موقت میں حق مہر کی تعیین اور ذکر عقد کے ارکان میں سے ہے اور اس کے بغیر عقد باطل ہے۔