۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
News ID: 364205
6 دسمبر 2020 - 11:38
شرعی احکام

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے نماز عشا کے وقت کے متعلق اپنی نظر بیان کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے نماز عشا کے وقت کے متعلق اپنی نظر بیان کی ہے جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بیان کر رہے ہیں۔

نماز عشا کے وقت سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی سے پوچھے گئے سوال اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: نماز عشا کے وقت کی انتہا کس وقت تک ہے؟ اگر کسی نے نماز عشا کو نصف شب کے بعد تک نہ پڑھا ہو تو اسے کس نیت سے نماز عشا پڑھنی چاہیے۔

جواب: اول وقت سے نماز مغرب پڑھ لینے کے بعد نماز عشا کا وقت شروع ہوتا ہےا ور اس کی انتہا نصف شب شرعی تک ہے اور نماز مغرب و عشا کو نیمہ شب شرعی سے تاخیر کرنا جائز نہیں ہے۔ اگر کسی عذر کی وجہ سے یا معصیت کرتے ہوئے کوئی نماز مغرب و عشا کو نصف کے بعد تک نہ پڑھے تو احتیاط کی بنا پر اذان صبح تک نماز عشا کو ادا اور قضا کی نیت کے بغیر (ما فی الذمہ) کی نیت سے پڑھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .