۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
خواندن نماز عشا پیش از نماز مغرب

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے بھول کر نماز مغرب سے پہلے نماز عشاء پڑھنے کے متعلق اپنی نظر کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے بھول کر نماز مغرب سے پہلے نماز عشاء پڑھنے کے متعلق اپنی نظر بیان کی ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ذکر کررہے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی سے اس مسئلہ کے متعلق پوچھے گئے سوال اور اس کا جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: اگر نمازی نماز مغرب پڑھنے سے پہلے بھول کر نماز عشاء میں مشغول ہوجائے اور اسے نماز کے دوران پتہ چلے کہ اس نے اشتباہ کیا ہے۔ تو اسے کیا کرنا چاہیے؟

جواب: اگر نمازی چوتھی رکعت کے رکوع میں نہ گیا ہو تو اسے نیت کو نماز مغرب کی طرف پلٹا دینا چاہیے لیکن اگر وہ چوتھی رکعت کے رکوع میں چلا گیا ہے تو بنا براحتیاط اسے نماز تمام کرنی چاہیے اور پھر بالترتیب نماز مغرب اور عشاء پڑھنی چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .