احکام شرعی
-
احکام شرعی:
کیا بچے کے عقیقہ کا گوشت اس کے والدین کھا سکتے ہیں؟
حوزه|باپ اور جو افراد اس کے نان خوار ہیں ان کے لیے عقیقہ کا گوشت کھانا مکروہ ہے خاص طور سے احتیاط مستحب ہے کہ بچے کی ماں اس گوشت کو نہ کھاۓ۔
-
احکام شرعی:
کیا عورت گھر کے اخراجات میں سے اپنا عقیقہ کر سکتی ہے؟
حوزه|اگر شوہر راضی ہے تو ایسا کر سکتی ہے۔
-
احکام شرعی:
اسپتال کے اسٹاف پر، احتضار کی حالت میں مریض کو مس کرنے پر، کیا غسل مس میت واجب ہوتا ہے؟
حوزه|نہیں بلکہ بدن کے سرد ہو جانے کے بعد مس کرنے سے غسل مس میت واجب ہو جاتا ہے۔
-
احکام شرعی:
عورت کا کسی ماہر مرد ڈاکٹر کے پاس جانے کا کیا حکم ہے جبکہ کوئی لیڈی ڈاکٹر اس کی ہم پلہ نہیں ہے؟
حوزه|اور اسی طرح سونوگرافی، ریڈیولوجی جییسے ٹیسٹ کسی مرد ڈاکٹر سے کرانے کا کیا حکم ہے؟
-
اگر کوئی مجھ سے بات کرنا یا ملنا نہیں چاہتا ہو تو کیا پھر بھی میرے لیے اس سے صلہ رحم کرنا واجب ہوگا؟
حوزه|آپ اس سے اپنا رابطہ ختم نہ کریں، ملاقات کے وقت سلام کریں، مزاج پرسی کریں، اگر مریض ہو جائے تو اس کی عیادت کریں اور اگر ضرروت مند ہو جائے تو اس کی مدد کریں وغیرہ۔
-
احکام شرعی:
بے دین اور گناہگار رشتہ داروں سے صلہ رحم کرنے کا کیا حکم ہے؟ یا انہیں بھول جانا چاہیے اورا گر ہمارے سامنے کوئی گناہ انجام دیں تو کیا حکم ہے؟
حوزه|صلہ رحم ترک نہیں ہونا چاہیے، ہاں صلہ رحم کا مطلب صرف ایک دوسرے کے یہاں آنا جانا نہیں ہے بلکہ بالکل قطع تعلق کر لینا جایز نہیں ہے، اور ہر حال میں ان کی اصلاح کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔
-
احکام شرعی:
کیا صلہ رحم کرنا واجب ہے؟ اگر صلہ رحم غیبت یا کسی دوسرے حرام کے ارتکاب کا سبب ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
حوزه|صلہ رحم واجب ہے اور قطع رحم حرام ہے، صلہ رحم اعزاء و اقارب سے نیکی اور احسان کرنا ہے، اس کے لیے ضروری نہیں ہے کہ ان کی بزم میں شریک ہوا جائے اور اگر شرکت گناہ کا سبب ہو تو جایز نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا صدقہ کا پیسہ نکال کر ڈبے میں رکھنا کافی ہے؟
حوزه| اگر انسان اپنے صدقے کو کسی ڈبے وغیرہ میں جمع کرے تو ایسا کرنے سے مال اس کی ملکیت سے خارج نہیں ہوگا، ہاں اگر کوئي ایسی صندوق ہو جو عموم افراد کے لیۓ ۔۔۔۔
-
احکام شرعی:
کیا امام باڑہ کی تعمیر میں صدقہ سے مدد کی جا سکتی ہے؟
حوزه|وہ صدقہ جو فقیروں کے لیے جمع کیا گیا ہو، امام باڑے میں نہیں دیا جا سکتا۔
-
احکام شرعی:
وہ کپڑے جن کی کیفیت اچھی نہ ہو اور استعمال کے لایق نہ ہوں تو کیا انہیں صدقہ میں دیا جا سکتا ہے؟
حوزه|صدقہ میں کوئی شرط نہیں ہے بلکہ کافی ہے کہ وہ سامان قیمت رکھتا ہو البتہ اگر سید کو صدقہ دے رہے ہیں تو اتنا کم نہ ہو کہ اس کی توہین ہو۔
-
احکام شرعی:
معاملہ کی گئی چیز کے معیوب ہونے پر فسخ اور ارش لینے کا حق
حوزه|کچھ وقت گزرنے کے بعد یہ بات واضح ہوئی کہ میں نے جو گاڑی خریدی ہے اس کے انجن میں کوئی بڑا مسئلہ ہے۔ اس بات کے پیش نظر کہ طرفین کے درمیان طے شدہ معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ گاڑی صحیح و سالم ہے اور خریدار کے لیے فسخ کرنے کا حق محفوظ ہے، کیا اتنا وقت گزرنے اور انتقال کے قانونی کاغذات بن جانے کے بعد مجھے شرعی طور پر معاملہ فسخ ﴿منسوخ﴾ کرنے کی اجازت ہے؟
-
احکام شرعی:اولاد کا نفقہ
اگر ایک عورت کی اپنی مستقل آمدنی ہو تو کیا اس پر اولاد کے نفقہ میں حصہ دینا واجب ہے؟
حوزه|اگر اولاد کا اپنا کوئی مال نہ ہو تو ان کے نفقہ کی ذمہ داری باپ پر ہے اور اگر باپ فقیر ہو تو نفقہ کی ادائیگی دادا پر واجب ہوگی لیکن۔۔۔۔
-
احکام شرعی:
مکان کو رہائش کی شرط کے ساتھ وقف کرنا
حوزه| اگر کوئی شخص اپنا مکان وقف عام کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تاہم وہ چاہتا ہے کہ خود اپنی زندگی کے آخر تک اس مکان میں رہے تو کیا وقف کا متولی مکان کو واقف کی موت سے پہلے اپنے قبضہ میں لے سکتا ہے؟
-
احکام شرعی:
مہمان کی گھر میں رہ جانی والی چیزیں
حوزه| ہمارے گھر میں ایک مہمان اپنی کوئی چیز چھوڑ گئے اور یہ طے پانے کے باوجود کہ وہ آ کر اپنی چیز لے جائیں گے، عرصہ گزر چکا ہے لیکن وہ نہ آئے اور اب ان سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہوسکتا لہذا اس وقت ہماری کیا ذمہ داری ہے؟
-
احکام شرعی:
اجیر ﴿کام لینے والے﴾ کی جانب سے کام دوسروں کے حوالے کرنا
حوزه|جائز نہیں ہے، مگر یہ کہ کام دینے والے نے یہ شرط نہ رکھی ہو کہ آپ خود کام انجام دیں گے اور ساتھ ہی آپ نے کام کی تھوڑی سی مقدار انجام دے دی ہو تا کہ کم قیمت پر کسی دوسرے کے حوالے کرسکیں؛۔۔۔۔
-
احکام شرعی:
عام استعمال کی اشیاء پر خمس کے حساب لگانے کا طریقہ
حوزه|عام استعمال کی وہ چیزیں جو گھر میں خمس کی تاریخ پر باقی بچ جاتی ہیں جیسے کہ چاول، گھی، چائے کی پتی، چینی، صابن اور ڈٹرجنٹ وغیرہ، ان کے خمس کا کس طرح حساب لگایا جائے گا؟
-
احکام شرعی:نیٹ ورک مارکیٹنگ
باہر کے ممالک میں نیٹ ورک مارکیٹنگ کا کیا حکم ہے؟
حوزه|اگر انجام پانے والے معاملات حلال ہوں ﴿مثلا شراب اور سور کے گوشت کی خرید و فروخت نہ ہو﴾ تو مندرجہ ذیل شرائط کا خیال رکھتے ہوئے ان میں کوئی حرج نہیں ہے۔الف- اس گروپ میں صرف شامل ہونے کے لیے کوئی پیسے نہ لیے جائیں، تاہم۔۔۔
-
احکام شرعی: ذبح شدہ حیوان کے پیٹ میں موجود بچے کا حلال ہونا
اگر ہمیں حیوان کو ذبح کرنے کے بعد پتہ چلے کہ اس کے پیٹ میں بچہ تھا اور مردہ حالت میں اس کے پیٹ سے نکلے تو کیا یہ بچہ حلال ہوگا؟
حوزه| اگر حیوان کے بچے کی تخلیق مکمل ہوگئی ہو یعنی اس کے بدن میں بال یا اون اگ چکی ہو تو وہ حلال ہے بصورت دیگر حلال نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
طلاق کی عدت کے زمانے میں شوہر کے گھر میں مطلقہ عورت کا رہائش رکھنے کے بارے میں حکم کیا ہے؟
حوزه|طلاق رجعی کی عدت کے دوران عورت کو شوہر کے گھر میں قیام رکھنا ہوگا اور شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکل سکتی اور اگر ناشزہ نہ ہو تو اس کا نفقہ شوہر کے ذمے ہے تاہم طلاق بائن کی عدت میں عورت کو رہائش اور نفقہ کا حق حاصل نہیں ہے مگر یہ کہ۔۔۔
-
احکام شرعی:
میرا کام کمپیوٹر پروگرامنگ ہے اور مجھے مختلف آڈر ملتے رہتے ہیں کیا میں خود کو ملنے والے آڈر کسی دوسرے کو دے کر کام دلوانے والے کے طور پر اس کے معاوضے کا کچھ حصہ اپنے لیے رکھ سکتا ہوں؟
حوزه|اگر یہ شرط رکھی گئی ہو یا شواہد و قرائن سے سمجھ میں آتا ہو کہ آپ خود کام انجام دیں گے تو اسے دوسرے کے حوالے کرنا جائز نہیں ہے، بصورت دیگر۔۔۔۔
-
احکام شرعی:
معین منافع کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے کا حکم
حوزه| یہ شخص عقدِ وکالت کی شکل میں معاہدہ کر سکتا ہے، اس طرح کہ سرمائے کا مالک اسے اپنی رقم سے پیش نظر معاشی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے وکالت ﴿پاور آف اٹارنی﴾ دے دے۔۔۔
-
احکام شرعی:
کیا زوجہ کا شوہر کی اجازت کے بغیر سفر کرنا حرام ہے اور کیا یہ سفر معصیت شمار ہوگا؟
حوزه|زوجہ کے لئے شوھر کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلنا ہی جائز نہیں سوائے یہ کہ شوھر کی طرف سے عمومی اجازت یا اس قسم کا کوئی اتفاق ہو۔۔۔
-
احکام شرعی:
کیا آج کل کے رایج کھیلوں جیسے فٹبال کرکٹ وغیرہ میں شرط لگائی جا سکتی ہے؟
حوزه|شرط لگانا صرف تیر انداری اور گھوڑے سواری اور آج کل کی جنگی تیاریوں میں جایز ہے...
-
احکام شرعی:
کیا ایک مسلمان کنوارہ رہ سکتا ہے؟
حوزه|اسلام میں شادی کرنا واجب نہیں ہے مستحب ہے، مگر۔۔۔۔
-
احکام شرعی:
کیا کتے کے برف پر چلنے سے برف نجس ہو جائے گی؟
حوزه|صرف وہی حصہ نجس ہوگا جہاں کتے کا پیر پڑا ہو۔
-
احکام شرعی:
گھر میں بلی پالنا کیسا ہے؟
حوزه|کوئی حرج نہیں ہے،لیکن اگرنماز پڑھنے والے کے بدن یا لباس پر اس کا بال لگا ہو تو بنا بر احتیاط واجب نماز باطل ہے، لیکن اگر ایک دو بال ہوں تو مشکل نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا بیٹے کےلئے والدین کی مخالفت کرتے ہوئے سفر پر جانا جائز ہے جبکہ وہ اس کے سفر سے راضی نہ ہوں اور سفر سے منع کر رہے ہوں؟
حوزه|اولاد کےلئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ والدین کی مخالفت کرتے ہوئے سفر کرے ، اگر وہ انتہائی شفقت کی وجہ سے اسے منع کرتے ہوں اور ان کی مخالفت کی وجہ سے انہیں اذیت ہوتی ہو تو۔۔۔۔
-
احکام شرعی:
سفر معصیت سے کیا مراد ہے اور اسکا کیا حکم ہے؟
حوزه|سفر معصیت سے مراد کوئی بھی ایسا سفر کہ جس سفر کے ذریعے انسان کوئی حرام کام کرنے کا قصد رکھتا ہو، جیسے کسی کو اذیت دینے کے لئے جا رہا ہو نہ یہ کہ سفر میں اتفاقا کسی کو اذیت دے۔۔
-
احکام شرعی:
اگر دانتوں پر سونے کا خول چڑھا ہو تو کیا اس سے نماز پر کوئی اثر پڑے گا؟
حوزه|ماز صحیح ہے، لیکن بنا بر احتیاط واجب سامنے کے دانتوں میں سونے کا طول خول لگانا مردوں کے لیے جائز نہیں ہے
-
احکام شرعی:
مسجد میں داخل ہوتے وقت سلام کرنے کا کیا حکم ہے اس لیے کہ سلام کرنا نمازیوں کی توجہ ہٹ جانے کا سبب بنتا ہے؟
حوزه|بہتر ہے کہ سلام نہ کیا جائے۔