سوال: اگر کوئی شخص کسی قول کے بارے میں یقین رکھتا ہوکہ وہ واقعی قول خدا یا قول پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نہیں ہے اور اسے اللہ تعالیٰ یاپیغمبر اکرم (ص) سے منسوب کرے تو کیا اس سے اس کا روزہ باطل ہو جاۓ گا؟
جواب: اگر اس بات کا یقین ہو کہ قول خدا اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نہیں ہے اور ان سے منسوب کرے تو اس صورت میں اس کا روزہ باطل ہو جاۓ گا۔
استفتاء: آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسينی سيستانی دام ظلہ
آپ کا تبصرہ